اس وقت ملک بھر میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے خشکی بھی ہورہی ہے۔ خاص طور پر ہونٹ ایسا حصہ ہیں جو بہت نازک ہوتا ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو گھر میں ہی سستا اور کارآمد لپ بام بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
لپ بام بنانے کا نسخہ
ویسلین یا پیٹرولیم جیلی آدھا چمچ لیں اور اسے اسٹیل کی دیگچی میں دھیمی آنچ پر پگھلا لیں۔ اب اس تیل میں 20 سے 25 گلاب کی پتیاں ڈالیں اور چمچ ہلا کر اتنی دیر پکائیں کہ پتیوں کا رنگ بدل جائے۔ جیسے ہی پتیاں براؤن ہونے لگیں چولہا بند کردیں۔ آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے گرائینڈر میں پیس لیں۔ لیجیے گھر کا بنا لپ بام تیار ہے۔ یہ لپ اسٹک کی ضرورت بھی پوری کرے گا اور ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑیوں جیسا خوبصورت بھی بنائے گا۔
ہونٹوں کی صفائی
صبح دانت صاف کرتے ہوئے تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ہونٹوں پر لگائیں اور 5 منٹ لگا رہنے دیں پھر ہلکے سے برش سے مساج کریں۔ اس سے مردہ خلیات جھڑ جائیں گے اور خون کی روانی تیز ہوگی۔