انار کے چھلکوں کے یہ6 بہترین استعمال جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں

قدرت نے بہت کم پھلوں کو یہ رتبہ دیا ہے کہ جس میں مکمل پھل یعنی اس کا ہر حصہ اپنے اندرغذائیت اور ہر مرض کے لئے شفا رکھتا ہو انار کا شمار ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے ۔ یہ پھل صدیوں سے انسانوں کو ذائقہ، غذائیت اور شفا دینے میں بے مثال ہے ،انار میں ایک دانہ ایسا ہو تا ہے جس میں شفا رکھی گئی اسی لئے کہا جاتا ہے ایک انار مکمل کھایا جائے تاکہ شفا حاصل ہو سکے ،اور بات یہی تک محدود نہیں ہے انار آپ کو حسین بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے ، اس میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے جو آپ کی مکمل صحت کے ضامن ہیں ۔ اسے غذا میں شامل رکھنا تو افادیت دیتا ہی ہے مگر اس کے چھلکوں میں بھی حسن کا خزانہ چھپا ہوا ہے اور حسین نظرآنا ہر ایک کا فطری حق ہے جانتے ہیں یہ چھلکے کس طرح آپ کی جلد اور بالوں کو صحت مند اور چمکدار بناتے ہیں اور انہیں کس طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔

حسن بڑھانے میں انار کے چھلکوں کے فوائد

بہترین قدرتی سن اسکرین

انار کے چھلکوں میں چند ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو سن اسکرین کا کام دیتے ہیں یہ سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو تحفظ فراہم کرکے جلد کو کئی طرح کی بیماریوں سے بچاتے ہیں ۔
انار کے چھلکوں کو دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں ، پھران چھلکوں کو پیس کر پاءوڈر بناکر کسی جار میں محفوظ کر لیں ۔ اس پاءوڈر کی کچھ مقدار اپنے روز مرہ استعمال کی کریم یا لوشن میں ملا کر لگائیں ۔ بہتر نتاءج کے لئے اسے گھر سے باہر جانے سے بیس منٹ قبل لگایا جائے ۔ اسی طرح قدرتی سن اسکرین کے لئے اسے کسی بھی تیل کے ساتھ ملا کر چہرے پر استعمال کیا جاسکتاہے ۔

پمپلز اور ایکنی

انار کے چھلکوں میں ایسی شفا بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں جوخارش اور مہاسوں کا موءثر طریقے سے مقابلہ کرتی ہیں اس کے چھلکے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرے ہوتے ہیں جو بیکٹیریا کے ساتھ دیگر انفیکشنز کو دور رکھنے میں مدد دیتے ہیں ۔
دھوپ میں سوکھے ہوئے چھلکوں کو فرائی پین میں تھوڑا سا گرم کریں اورٹھنڈا ہو نے پرپیس لیں اب اس پاءوڈر کو لیموں کے رس یا عرق گلاب میں شامل کر کے پیسٹ بنائیں ،اپنے پورے چہرے پرلگائیں جس جگہ دانے ہیں وہاں خاص طور پر استعمال کریں ، خشک ہو نے پر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں ۔

جھریوں اور عمر بڑھنے کی علامات کو رو کیں

تحقیق کے نتاءج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار کے چھلکوں کے عرق کو کسی بھی تیل میں ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ جلد میں کولاجن کی سطح کو بڑھاتا ہے اوراسے کولاجن کو کم کرنے والے اینزائمز سے جلد کو تحفظ دے کر نئے خلیات کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ اس طرح عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس کے لئے دو چائے چمچ انارچھلکے کا پاءوڈر کو تھوڑے سے دودھ میں شامل کریں اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اسے عرق گلاب میں ملا کر ایک مکسچر تیار کریں ،اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہو نے پر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ بہتر نتاءج کے لئے اسے ہفتے میں دو بار ضرور استعمال کریں ۔

بالوں کو گرنے اور خشکی سے بچائیں

انار کے چھلکے بالوں کو گرنے اور خشکی کو روکنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس کے اندر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو بالوں کی افزائش میں مدد فراہم کرتے ہیں جس سے بال گھنے اور چمکدار ہو جاتے ہیں ۔
اس کے لئے جو تیل آپ بالوں میں لگاتے ہیں اس میں انار کے چھلکوں کا پاءوڈر شامل کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگا کر اچھی طرح مساج کریں اور دو گھنٹے بعدہلکے شیمپو سے بالوں کو دھو لیں ۔

قدرتی موئسچر ائزر

انار کے چھلکے جلد دوست خصوصیات رکھتے ہیں ۔ یہ آلودگی اور دیگر ماحولیاتی زہریلے مادوں سے جلد کو تحفظ دے کر اس کی قدتری نمی اور پی ایچ کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں ۔
انار کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کا پاءوڈر بنالیں ، اب ایک پیالے میں دو چمچ پاءوڈر لے کر اس میں دہی کی اتنی مقدار شامل کریں یہ ایک اچھا سا پیسٹ تیار ہو جائے ،اسے چہرے اور گردن پر لگائیں دس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ بہترین اسکرب

انار کے چھلکے کو جب بھی اسکرب کے طور پر استعمال کیا جائے یہ چہرے سے واءٹ ہیڈز ، بلیک ہیڈز اور جلد کی بیرونی سطح کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔
دو چمچ انار کے چھلکوں کا پاءوڈر،ایک چمچ براءون شوگر، ایک چمچ بادام کا تیل یا جو بھی تیل آپ کے پاس ہواور ایک چمچ شہد ،ان تمام اجزاء کو اچھی طرح آپس میں مکس کریں ۔ اب چہرہ دھو کر اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اسکرب کے بعد موئسچرائزر اور ٹونر کا استعمال ضرور کریں

Anar Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   23753 Views   |   04 Feb 2022
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انار کے چھلکوں کے یہ6 بہترین استعمال جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں

انار کے چھلکوں کے یہ6 بہترین استعمال جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انار کے چھلکوں کے یہ6 بہترین استعمال جو آپ کو حیرت میں ڈال دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔