بال ٹوٹ کر کنگھے میں آجاتے ہیں۔۔ خشک موسم میں بالوں کو ٹوٹنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے

بالوں کا گرنا ایک اہم مسئلہ تو ہی لیکن سردیوں میں یہ مسئلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ جینیاتی مسائل کے علاوہ کچھ عادتیں ہیں جن کے نتیجے میں لوگوں کو بال گرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ کے بال جھڑنے کا سلسلہ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔

سردیوں میں بال زیادہ کیوں جھڑتے ہیں؟

موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے لوگ پانی پینا بہت کم کردیتے ہیں اس وجہ سے بال خشک اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ سرد موسم بھی بالوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور خشکی بڑھاتا ہے اس وجہ سے بال زیادہ جھڑنے لگتے ہیں

کیفین کا استعمال کم سے کم کریں

پانی کا استعمال کم اور گرم رہنے کے لئے کیفین زیادہ استعمال ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے بالوں اور سر کی جلد میں خشکی بڑھ جاتی ہے۔ کوشش کریں کہ چائے، کافی کا استعمال بہت کم کیا جائے اور اس کے بجائے سادہ پانی اور موسمی سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کیا جائے۔

تیل لگائیں

بالوں میں خشکی نہ پیدا ہونے دیں۔ اس کے لیے سرسوں یا ناریل کا تیل رات میں لگایا جائے اور صبح سر دھولیں اور اس کے بعد کنڈیشنر کا استعمال بھی لازمی کریں۔

تیل اور پانی کا اسپرے

اے آر وائی کے ایک شو میں مہمان ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ کسٹر آئل اور کوکونٹ آئل کو تھوڑا تھوڑا لے کر اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پھر پانی بھر کر ہلائیں۔ نہانے کے بعد بالوں میں اسپرے کرلیں تو بال ٹوٹیں گے نہیں، مکمل خشک نہیں ہوں گے اور چمکدار بھی ہوجائیں گے۔

زیتون کا تیل اور انڈہ

ہفتے میں کم سے کم ایک بار انڈہ اور زیتون کا تیل ملا کر سر میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھوئیں۔ اس سے بالوں میں پروٹین کی کمی نہیں ہوگی۔

گرم پانی بالوں کے لیے اچھا نہیں

کوشش کریں کے سر سادے پانی سے دھوئیں اگر سردی بہت زیادہ ہو تو بھی سر دھوتے ہوئے کھولتا ہوا پانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔

Khush Mosam Mein Balon Ko Tootny Se Bachane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Khush Mosam Mein Balon Ko Tootny Se Bachane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khush Mosam Mein Balon Ko Tootny Se Bachane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2336 Views   |   01 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

بال ٹوٹ کر کنگھے میں آجاتے ہیں۔۔ خشک موسم میں بالوں کو ٹوٹنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے

بال ٹوٹ کر کنگھے میں آجاتے ہیں۔۔ خشک موسم میں بالوں کو ٹوٹنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال ٹوٹ کر کنگھے میں آجاتے ہیں۔۔ خشک موسم میں بالوں کو ٹوٹنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔