55 برس کی عمر میں بھی صرف بیس سال کی لگتی ہوں.. بھاگیاشری ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کے لئے انار کے چھلکوں کی چائے کیسے بناتی ہیں؟

دہائیوں پہلے سلمان خان کے ساتھ میں نے پیار کیا نامی فلم میں کام کرنے والی بھاگیا شری اگرچہ اداکاری نہیں کرتیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں. 54 برس کی ہونے کے باوجود وہ آج بھی صرف 20 برس کی دکھتی ہیں جس کا راز انھوں نے انار کے چھلکوں کی چائے پینا قرار دیا.

بھاگیا شری کہتی ہیں کہ سرد موسم میں وہ انار کے چھلکوں کی چائے ضرور پیتی ہیں یہ نہ صرف انھیں بیماریوں سے دور رکھتی ہے بلکہ انھیں ہمیشہ جوان اور اسمارٹ رکھنے میں بھی اسی کا ہاتھ ہے. تو آئیے آپ کو بھی اس چائے کو بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدوں کے بارے میں بتاتے ہیں.

سب سے پہلے انار کے چھلکوں کو دھوپ میں خشک کرکے اس کو پیس کر پاؤڈر تیار کریں، اور اسے عام پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں تاکہ وقتاً فوقتاً چائے بنا کر پی جاسکے۔

ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں اور اسے چند منٹ تک اُبالنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں، جب ابال آجائے تو پانی کو چھان لیں۔ ویسے تو چائے کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے البتہ اپنے حساب سے ذائقے کے لیے اس میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

انار کے چھلکے کی چائے اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک طاقتور ذریعہ ہے، جیسے کہ پولیفینول، جو جسم میں آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرنے، سیلولر صحت کو سہارا دینے اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

چائے میں موجود قدرتی فائبر ہاضمے کو بہتر کرتا ہے. آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور اپھارہ یا قبض جیسے مسائل کو دور کرتا ہے۔

انار کے چھلکے کی چائے بلڈ پریشر کو کم کرنے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دے کر دل کی صحت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے

چائے کے پولیفینول میں سوزش ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جو دائمی سوزش سے وابستہ بیماریوں میں فائدہ پہنچا سکتی ہے اس کے علاول صحت مند مدافعتی نظام کو فروغ دیتی ہے۔

انار کے چھلکے کی چائے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے.

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ انار کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خلاف کام کرنے کی خصوصیات رکھتے ہیں. کینسر کے بعض خلیوں کی نشوونما کو روکتے ہیں اور بعض قسم کے کینسر ہونے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

انار کے چھلکے کی چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز آکسیڈیٹیو تناؤ کا مقابلہ کرکے، ممکنہ طور پر عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرکے اور چہرے کو چمکدار رنگت عطا کرتے ہیں.

Pomegranate Peels And Its Tea Beenfit

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pomegranate Peels And Its Tea Beenfit and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pomegranate Peels And Its Tea Beenfit to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2360 Views   |   28 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

55 برس کی عمر میں بھی صرف بیس سال کی لگتی ہوں.. بھاگیاشری ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کے لئے انار کے چھلکوں کی چائے کیسے بناتی ہیں؟

55 برس کی عمر میں بھی صرف بیس سال کی لگتی ہوں.. بھاگیاشری ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کے لئے انار کے چھلکوں کی چائے کیسے بناتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 55 برس کی عمر میں بھی صرف بیس سال کی لگتی ہوں.. بھاگیاشری ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کے لئے انار کے چھلکوں کی چائے کیسے بناتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔