دھوئیں سے دیواریں کالی ہوجاتی ہیں۔۔۔ ان آسان طریقوں سے باورچی خانے کی دیواریں صاف کریں جس سے لگیں یہ بالکل نئی جیسی

باورچی خانے کو جتنا بھی سمیٹ لو دیواروں پر جما میل اور دھواں سارے سلیقے کا ستیاناس کردیتا ہے۔ اس آرٹیکل میں "کے فوڈز" کے پڑھنے والوں کو باورچی خانے کی دیواریں چمکنے کے آسان طریقے بتائے جائیں گے جو آپ کی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑیں گے۔

لیموں

لیموں کا رس چھان کر اسپرے بوتل میں ڈالیں اور پانی ملا کر ہلائیں۔ اب دیوار پر اسپرے کرکے کچھ دیر چھوڑ دیں اور پھر موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔ یہ روزمرہ کا دھواں صاف کرنے لے لئے اچھا ہے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا اور پانی ملائیں اور تھوڑا سا ڈش واش سوپ بھی ملا کر اسفنج کی مدد سے دیوار پر لگائیں اور رگڑ کر صاف کرلیں۔

سرکہ اور سوڈا

آدھا کپ سفید سرکہ لیں اور آدھا کپ بیکنگ سوڈا اور اس میں اتنا ڈش واش سوپ. ملائیں کہ پیسٹ بن جائے۔ یہ پیسٹ دیوار پر لگائیں اور رگڑ کر دھو لیں۔ اس سے نہ صرف ٹائل اور آئل پینٹ کی دیواریں چمک اٹھیں گی بلکہ آپ کا بازار سے کلینر خریدنے کا خرچہ بھی بچے گا۔

By Zarnish  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   680 Views   |   22 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دھوئیں سے دیواریں کالی ہوجاتی ہیں۔۔۔ ان آسان طریقوں سے باورچی خانے کی دیواریں صاف کریں جس سے لگیں یہ بالکل نئی جیسی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دھوئیں سے دیواریں کالی ہوجاتی ہیں۔۔۔ ان آسان طریقوں سے باورچی خانے کی دیواریں صاف کریں جس سے لگیں یہ بالکل نئی جیسی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.