میرے دوست پاکستانی ہیں اور۔۔ نصیرالدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کا ساتھ دیتے ہوئے بھارتیوں کو لتاڑ دیا

Naseeruddin Shah Defends Diljit Dosanjh Over Sardaar Ji 3 Backlash

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ ایک بار پھر سچ اور جرات کی آواز بن کر سامنے آئے — اس بار حمایت کی دلجیت دوسانجھ کی، جنہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فلم سردار جی 3 میں کاسٹ کیا ہے۔

جہاں ایک طرف بھارتی میڈیا اور شدت پسند حلقے دلجیت پر تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں، وہیں نصیرالدین شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک دوٹوک پیغام دے کر سب کے منہ بند کر دیے۔

انہوں نے کہا، دلجیت نے ایک اداکار کی حیثیت سے کاسٹ کا فیصلہ نہیں کیا، یہ تو ہدایت کار کا اختیار تھا — اور دلجیت نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا، کیونکہ اس کا ذہن نفرت سے آلودہ نہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مخالفتیں دراصل ان عناصر کی چالیں ہیں جو پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان انسانی رشتے، محبت اور رابطے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، میرے اپنے رشتے دار اور قریبی دوست پاکستان میں ہیں، اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا کہ میں ان سے پیار نہ کروں، ان سے نہ ملوں — اور جو مجھے 'پاکستان جاؤ' کہتے ہیں، اُن کے لیے میرا جواب ہے، 'دل چاہے تو کیلاسا بھی جا سکتا ہوں۔'

فن کو سرحدوں میں کیوں قید کیا جائے؟

نصیرالدین شاہ کا مؤقف بہت واضح تھا کہ فن، سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا۔ ان کا پیغام صرف دلجیت یا ہانیہ کے لیے نہیں بلکہ دونوں ممالک کے ان لوگوں کے لیے ہے جو نفرت سے بلند ہو کر محبت کو ترجیح دیتے ہیں۔

Naseeruddin Shah Defends Diljit Dosanjh Over Sardaar Ji 3 Backlash

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naseeruddin Shah Defends Diljit Dosanjh Over Sardaar Ji 3 Backlash and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naseeruddin Shah Defends Diljit Dosanjh Over Sardaar Ji 3 Backlash to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1516 Views   |   30 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 July 2025)

میرے دوست پاکستانی ہیں اور۔۔ نصیرالدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کا ساتھ دیتے ہوئے بھارتیوں کو لتاڑ دیا

میرے دوست پاکستانی ہیں اور۔۔ نصیرالدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کا ساتھ دیتے ہوئے بھارتیوں کو لتاڑ دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے دوست پاکستانی ہیں اور۔۔ نصیرالدین شاہ نے دلجیت دوسانجھ کا ساتھ دیتے ہوئے بھارتیوں کو لتاڑ دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔