مسور کی دال کو ملکہ مسور کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے ایسے فائدے کہ ہر کوئی کھانے پر مجبور ہو جائے

دال جو کہ انسانی غذا کا سب سے اولین جز کہلایا جاتا ہے ویسے تو عام طور پر دالوں کی مختلف اقسام ہیں مگر ان میں مسور کی دال کو سب دالوں پر ایک خاص شرف حاصل ہے- کچھ لوگ تو اس دال کو ملکہ مسور بھی کہتے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس دال کے فوائد کے سبب اس دال کے بارے میں یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ یہ منہ اور مسور کی دال- اس محاورے سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسور کی دال ایک ایسی خاص دال ہے جس کو ہر کوئی نہیں کھا سکتا ہے اس کو کھانے کے لیے بھی انسان کو خاص ہونا پڑتا ہے-

ملکہ مسور کہلانے کی وجہ
اس دال کو ملکہ مسور کہنے کے حوالے سے کئی کہانیاں موجود ہیں جن میں سے ایک کہانی کے مطابق یہ دال ملکہ وکٹوریہ کی پسندیدہ دال تھی انہیں مسور کی دال کا سوپ بہت پسند تھا- اسی وجہ سے اس دال کو ملکہ مسور بھی کہا جاتا ہے- اس کے علاوہ ماضی میں ریاست اودھ میں اس دال کو ایک نوابی پکوان سمجھا جاتا تھا جس کے سبب اس دال کو باقی تمام دالوں پر فوقیت حاصل تھی اس وجہ سے بھی اس کو ملکہ مسور کہا جاتا ہے-

ملکہ مسور کے طبی فوائد
یہ دال پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کا ایک خزانہ ہے جو کہ کسی بھی طرح گوشت یا انڈوں سے کم نہیں ہے- اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو اس کے فوائد کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں-

1: بالوں کی صحت کے لیے مفید
یہ دال آئرن اور پروٹین سے بھر پور ہوتی ہے جس کے سبب یہ نئے خلیوں کے بننے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے اور بالوں کی نشونما کو بہتر بناتی ہے ان کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے اور ان کو ٹوٹنے سے روکتی ہے-

2: بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید
اس کے اندر پوٹاشیم اور فاسفورس کی بڑی مقدار ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے اور دوران خون کو بہتر بناتی ہے-

3: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے
یہ دال ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتی ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھتی ہے-

4: جلد اور دانتوں کے لیے مفید
مسور کی دال کے اندر وٹامن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس وجہ سے اس کا استعمال جلد کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو شفاف اور چمکدار بناتا ہے اور عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے اسکے علاوہ یہ ہڈیوں اور دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے-

5: وزن کم کرتی ہے
مسور کی دال میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم میں چکنائی کو جمع ہونے سے روکتی ہے اور اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس کا ایک پیالہ کھانے سے جسم کی تمام غذائیت کی تکمیل ہوتی ہے اور ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیۓ یہ ایک بہترین غذا ثابت ہوتی ہے -

Masoor Daa Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Masoor Daa Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masoor Daa Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13370 Views   |   01 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مسور کی دال کو ملکہ مسور کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے ایسے فائدے کہ ہر کوئی کھانے پر مجبور ہو جائے

مسور کی دال کو ملکہ مسور کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے ایسے فائدے کہ ہر کوئی کھانے پر مجبور ہو جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسور کی دال کو ملکہ مسور کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے ایسے فائدے کہ ہر کوئی کھانے پر مجبور ہو جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔