سارے مہینے ایک طرف اور آٹھواں مہینہ دوسری طرف...حمل کا آٹھواں مہینہ اور چند ضروری احتیاط

پہلی بار ماں بننے والی خواتین کو حمل ٹھہرتے ہی اٹھتے بیٹھتے مختلف قسم کی احتیاط کے مشورے سننے کو ملتے ہیں۔ تاہم حمل کے آٹھویں مہینہ کی اونچ نیچ سے جڑی روایات سن کر حاملہ خواتین خوشی کے لمحات میں بھی اکثر فکر سے دوچار ہو جاتی ہیں۔

حمل کے دوران کے سارے مہینے ایک طرف اور آٹھواں مہینہ دوسری طرف سمجھا جاتا ہے اور اس مہینے کے حوالے سے جڑی روایات سننے کے خواتین میں ایک خوف پایا جاتا ہے اور انہیں سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ آخر وہ کونسی احتیاط کریں کہ ان کی اور ان کے بچے کی زندگی محفوظ رہیں-

تاہم آٹھویں مہینے کے حوالے سے بزرگ خواتین ماؤں کو مشورہ دیتی ہیں کہ وہ اس مہینے میں بیٹھے رہنے کے بجائے زیادہ جسمانی سرگرمیاں سرانجام دیں- چلنے پھرنے کے علاوہ جھاڑو لگانے اور آٹا گوندھنے کے مشورے بھی دیے جاتے ہیں-

دوسری جانب ڈاکٹر نابیہ طارق کا ان مشوروں کے حوالے سے کہنا ہے کہ بزرگ خواتین کی جسمانی سرگرمیاں سرانجام دینے والی باتیں کسی حد تک قابلِ قبول بھی ہیں کیونکہ اس مہینے کے بعد آپ نے اگلے مہینے ڈلیوری کے عمل سے گزرنا ہوتا ہے جو کہ ایک مشکل عمل ہوتا ہے- ان جسماںی سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کی برداشت کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے-

لیکن تجربہ کار مائیں نئی ماؤں کو حمل کے دوران کے آٹھویں مہینے کے علاوہ باقی مہینوں کے حوالے سے کئی مشورے دیتی ہیں جو ان دباؤ بڑھا دیتے ہیں جیسے کہ اب تمہیں زیادہ چلنا پھرنا نہیں اور صرف لیٹے رہنا ہے اور وزن نہیں اٹھانا یا پھر کہیں سفر نہیں کرنا وغیرہ-

تاہم ڈاکٹر نابیہ طارق کے مطابق حمل کے دوران جسمانی سرگرمیاں بالکل منع نہیں ہیں اور یہ کرنی بھی ضرور چاہئیں- حاملہ خواتین کو 30 منٹ کی ورزش روزانہ ضرور کرنی چاہیے اور اگر یہ نہ کی جائے تو وزن بڑھ سکتا ہے- اس کے علاوہ حمل کے دوران خون جمنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ایسے میں اگر جسمانی سرگرمیاں سرانجام نہ دی جائیں اور ہر وقت لیٹے رہیں تو ٹانگوں میں خون جم جائے گا جس سے زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے-
بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں کو بہت بھاری بھرکم غذائیں وہ بھی مسلسل کھلائی جاتی ہیں-

لیکن ڈاکٹر نابیہ طارق کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں کی غذا بھاری بھرکم چیزیں جیسے گھی اور پنجیری وغیرہ شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی- صرف مائیں ایسی غذا کھائیں جو صحت بخش اور تازہ ہو اور ایسی ہو جو دودھ کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہو- بہتر ہے کہ وٹامن اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں-
بشکریہ : بماری ویب

8 Months Pregnancy Care

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 8 Months Pregnancy Care and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 8 Months Pregnancy Care to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4544 Views   |   15 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

سارے مہینے ایک طرف اور آٹھواں مہینہ دوسری طرف...حمل کا آٹھواں مہینہ اور چند ضروری احتیاط

سارے مہینے ایک طرف اور آٹھواں مہینہ دوسری طرف...حمل کا آٹھواں مہینہ اور چند ضروری احتیاط ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سارے مہینے ایک طرف اور آٹھواں مہینہ دوسری طرف...حمل کا آٹھواں مہینہ اور چند ضروری احتیاط سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔