موبائل میں میرا شو دیکھا کریں.. وسیم بادامی کا اس بوڑھی عورت سے کیا رشتہ ہے؟ دل چھو لینے والی ویڈیو

“تم نے کہا تھا کہ مجھ سے ملنے آتے جاتے رہا کرو گے“ (بائی نے شکایتی لہجے میں کہا)

“میں نے آپ سے کہا تھا اور میں پچھلے مہینے بھی آیا تھا آپ سے ملنے اور آج دوبارہ آیا ہوں۔ آج آپ کو موبائل دوں گا اس میں آپ روزانہ میرے شو دیکھنا“ (وسیم بادامی نے پیار سے بائی کو جواب دیا)

چند دن پہلے سوشل میڈیا پر مشہور اینکر وسیم بادامی کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس میں ان کی ملاقات اچانک اپنی بچپن کی پڑوسن آنٹی سے ہوجاتی ہے۔ وسیم انھیں پیار سے بائی کہتے ہیں اور وہ بھی وسیم بادامی کو پہچان لیتی ہیں اور ان سے دوبارہ اولڈ ایج ہوم آنے کا وعدہ لیتی ہیں کیوں کہ اب وہ وہیں رہتی ہیں۔

چند دن پہلے وسیم بادامی، بائی سے ملنے اپنی والدہ اور بیٹوں کے ساتھ دوبارہ اولڈ ایج ہوم جاتے ہیں۔ وسیم کہتے ہیں کہ “آج بائی کی سالگرہ ہے اور ہم انھیں سرپرائز دینے جارہے ہیں“

وسیم بادامی مزیدار سا چاکلیٹ کیک لے کر جاتے ہیں اور بائی اور اپنی والدہ کے ساتھ کیک کاٹتے ہیں اور سب میں تقسیم بھی کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ وہ بائی سے باتیں بھی کرتے ہیں اور وہ محبت سے وسیم بادامی کو گلے لگا لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم بادامی کی بائی سے ملاقات 15 برس بعد ہوئی تھی۔ وسیم بادامی نے اس حوالے سے اپنے پچھلے وی لاگ میں بتایا کہ بچپن میں جب ان کی امی ڈانٹا کرتی تھیں تو وہ بائی کے پاس چلے جاتے تھے اور وہ ان کا بہت خیال رکھتی تھیں۔

Mera Show Dekha Krain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mera Show Dekha Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mera Show Dekha Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1820 Views   |   14 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

موبائل میں میرا شو دیکھا کریں.. وسیم بادامی کا اس بوڑھی عورت سے کیا رشتہ ہے؟ دل چھو لینے والی ویڈیو

موبائل میں میرا شو دیکھا کریں.. وسیم بادامی کا اس بوڑھی عورت سے کیا رشتہ ہے؟ دل چھو لینے والی ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موبائل میں میرا شو دیکھا کریں.. وسیم بادامی کا اس بوڑھی عورت سے کیا رشتہ ہے؟ دل چھو لینے والی ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔