بادام کڑوا ہے اسے پھینک دو۔۔ کیا کڑوے بادام کھانا محفوظ ہے؟ ماہرین کا ایسا انکشاف، جسے جان کر آپ بھی احتیاط کریں گے

روزانہ مٹھی بھر بادام آپ کے جسم کو بہترین غذائیت فراہم کر سکتے ہیں، آپ کو توانائی سے بھر سکتے ہیں اور آپ کے دماغ کو بھی تیز کر سکتے ہیں۔ بچپن سے ہی ہماری مائیں یا دادی ہمیں بھیگے ہوئے بادام کھلاتی رہی ہیں۔ پر بادام کھاتے ہوئے کیا آپ نے کبھی ایسا بادام کھایا ہے جو ذائقہ میں کڑوا اور باسی ہو؟
ویسے تو زیادہ تر بادام کا ذائقہ قدرے میٹھا اور گری دار میوے والا ہوتا ہے، جبکہ کڑوا بادام بد ذائقہ ہوتا ہے جسے کھا کر منہ خراب ہوجاتا ہے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا کڑوے بادام صحت کے لیئے محفوظ ہیں یا آپ کو انہیں فوراً پھینکنے کی ضرورت ہے؟

کڑوے بادام:

عام طور پر بادام صحت مند چکنائی، پروٹین، فائبر، میگنیشیم، وٹامن ای، فاسفورس اور یہاں تک کہ تانبے سے بھرے ہوتے ہیں، جو انہیں ایک طاقتور میوہ بناتا ہے۔ اکثر باداموں میں آپ کو کچھ کڑوے بادام مل سکتے ہیں، جو دیکھنے میں عام باداموں کی طرح شکل اور رنگ میں بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آپ کڑوے بادام کو دیکھ کر پہچان نہیں سکتے، انہیں کھانے کے بعد ہی پہچانا جا سکتا ہے۔

کڑوے بادام محفوظ ہیں یا نقصان دہ؟

کڑوے باداموں میں عام باداموں کی طرح ہی غذائیت ہے، تو کیا چیز انہیں کڑوا بناتی ہے؟ کڑوے بادام میں تھوڑی مقدار میں امیگڈالین ہوتا ہے، جو جسم کے ذریعے کھانے سے سائینائیڈ میں ٹوٹ سکتا ہے۔ امیگڈالین کی مقدار عام بادام کے مقابلے کڑوے بادام میں مختلف ہوتی ہے اور اس طرح کڑوے بادام کا استعمال زہریلا اور ممکنہ طور پر مہلک ہوسکتا ہے۔ مختصراً یہ کہ اگر آپ کڑوے بادام کھا چکے ہیں تو اسے تھوک دینا بہتر ہے۔

مطالعات سے ثابت ہوتا ہے:

2011 میں جرنل کلینیکل ٹاکسیکولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا کہ، 10 بالغوں کے ایک گروپ کی جانب سے کڑوے بادام کھانے سے جسم میں سائینائیڈ پیدا ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں متلی، الٹی، چکر آنا، سر درد اور الجھن سمیت مختلف علامات پیدا ہوتی ہیں۔ مطالعہ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کڑوے بادام کی ایک قابل ذکر مقدار کا استعمال زہریلا اور ممکنہ طور پر مہلک ہوسکتا ہے۔

اسی طرح کی ایک اور تحقیق، جرنل آف فوڈ سائنس میں 2009 میں شائع ہوئی تھی، جس میں مختلف ممالک کے کڑوے باداموں کی مختلف اقسام میں سائینائیڈ مواد کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ تحقیق سے پتا چلا کہ کڑوے بادام میں سائینائیڈ مختلف مقداروں میں پایا جاتا ہے اور ان کا استعمال درحقیقت نقصان دہ ہے۔

Karway Badam Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Karway Badam Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karway Badam Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4333 Views   |   24 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بادام کڑوا ہے اسے پھینک دو۔۔ کیا کڑوے بادام کھانا محفوظ ہے؟ ماہرین کا ایسا انکشاف، جسے جان کر آپ بھی احتیاط کریں گے

بادام کڑوا ہے اسے پھینک دو۔۔ کیا کڑوے بادام کھانا محفوظ ہے؟ ماہرین کا ایسا انکشاف، جسے جان کر آپ بھی احتیاط کریں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بادام کڑوا ہے اسے پھینک دو۔۔ کیا کڑوے بادام کھانا محفوظ ہے؟ ماہرین کا ایسا انکشاف، جسے جان کر آپ بھی احتیاط کریں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔