روزانہ صرف ایک کھیرا کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟

زمانہ قدیم سے کھیروں کو کھایا جارہا ہے اور یہ پھل (جی ہاں یہ سبزی نہیں بلکہ پھل ہے) روایتی ادویات میں بھی استعمال ہورہا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم ممالک میں کھیروں کو کھانے کی عادت ضروری ہائیڈریشن کے ساتھ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے اور یہی اس کا واحد فائدہ نہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ کھیرے سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں اور عام طور پر زیادہ مہنگے بھی نہیں ہوتے۔ روزانہ صرف کھیرا کھانے کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ اسے اپنی غذا کا لازمی حصہ بنالیں۔

بالوں کی نشوونما
کھیروں میں موجود بی وٹامنز کھوپڑی اور بالوں کی صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، بائیوٹین، ربوفلیوین اور وٹامن بی فائیو، بی سکس اور دیگر بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ قبل از وقت بالوں کی محرومی اور سفیدی کی روک تھام بھی کرتے ہیں۔

دماغی امراض سے تحفظ ملتا ہے
کھیروں میں موجود ایک جز فیسٹین دماغ کی بہتر صحت میں کردار ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ کھیروں میں فاسفورس بھی پایا جاتا ہے اور اس کی کمی سے دماغی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، یعنی اسے کھانا دماغ کو تیز رکھنے کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر بناتا ہے۔

جسمانی وزن میں تیزی سے کمی

کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے
کھیروںمیں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام یں مدد دیتے ہیں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھیروں میں موجود ایک جز cucurbitacins کینسر کے خلیات کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
کھیروں میں موجود غذائی فائبر اور پانی کی اچھی خاصی مقدار نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، کھیروں میں موجود وٹامنز سے بھی ہاضمے کے افعال میں بہتری آتی ہے اور روزانہ کھانے سے مختلف مسائل جیسے قبض یا دیگر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ
کھیرے کا 95 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، تو اسے روزانہ کھانے سے جسمانی ہائیڈریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، جس سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر آپ اکثر پانی پینا بھول جاتے ہیں، تو روزانہ ایک کھیرا کھانا بہترین ٹرک ہے۔

جلد کی ملائمت اور جگمگاہٹ واپس لائے
کھیروں سے جسمانی ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ بی وٹامنز، وٹامن سی اور زنک جیسے اجزا کی موجودگی بھی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ کھیروں میں موجود کیفیسک ایسڈ سے جلدی خارش اور ورم سے لڑنا بھی ممکن ہوجاتا ہے جبکہ جلد پر عمر کے اثرات کو سست کیا جاسکتا ہے۔

شریانوں کی صحت میں بہتری
کھیروں میں موجود پوٹاشیم، میگنیشم اور وٹامن کے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہ تینوں خون کی شریانوں کے افعال کو معمول پر رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، وٹامن کے خون بلاک ہونے کے خطرے سے بچانے کے ساتھ خون میں کیلشیئم کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ میگنیشم اور پوٹاشیم سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات ملتی ہے جبکہ کھیروں کو کھانے سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔

بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرے
کھیروں میں متعدد اقسام کے فینولک، فلیونوئڈز اور ٹراٹیرپینز کمپاﺅنڈز موجود ہوتے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کھیروں کو کھانے سے ہائی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائے
کھیروں میں وٹامن کے اور کیلشیئم موجود ہوتے ہیں، دونوں مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں، وٹامن کے سے ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ وہ ہڈیوں میں کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

زہریلے مواد کا اخراج
ایسا مانا جاتا ہے کہ کھیروں کو کھانا عادت بنالینا جگر اور معدے سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دے کر مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

دانتوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے
کھیروں میں مولیبڈینیم اور فلورائیڈ موجود ہوتے ہیں اور ان دونوں کا امتزاج دانتوں کی فرسودگی کی مرمت کرتا ہے، اس کے علاوہ کیلشیئم کی موجودگی بھی دانتوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ڈان نیوز

Kheery Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kheery Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kheery Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14458 Views   |   04 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

روزانہ صرف ایک کھیرا کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟

روزانہ صرف ایک کھیرا کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ صرف ایک کھیرا کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔