ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو گرمی کے موسم میں روزانہ کس مشروب کا استعمال کرنا چاہئیے؟ جانیئے تاکہ آپ بھی کر سکیں بلڈ پریشر میں نمایاں کمی

ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی حالت ہے جس میں دل اور شریانوں کی دیواروں کے خلاف خون کا دباؤ مسلسل بلند ہوتا ہے۔ 120/90 کے قریب بلڈ پریشر کو نارمل سمجھا جاتا ہے اور جب یہ 140/90 کو عبور کرتا ہے تو اسے ہائی سمجھا جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟

ہر سال دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے لاکھوں کیس رپورٹ ہوتے ہیں اور یہ افراد برسوں تک یا زندگی بھر کے لئے ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہو جاتے ہیں، جو چیز ہائی بلڈ پریشر کو سنگین بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس میں اکثر علامات نہیں ہوتی ہیں اور اگر طویل عرصے تک اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ صحت کی سنگین صورتحال جیسے دل کی بیماری اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو کیا کرنا چاہیے؟

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنے روزمرہ کے کھانے کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے پلان کردہ غذا پر عمل کرنا پڑتا ہے تاکہ اس بیماری میں غلط غذا کا استعمال کر کے کوئی نقصان نہ اٹھانا پڑ جائے، گرمی کے موسم میں بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنی خوراک میں صحت مند موسم گرما کے مشروبات کو شامل کرنا چاہئیے۔
کیونکہ اپنی روز مرہ کی خوراک میں کچھ کھانے پینے کی اشیاء شامل کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کی علامات کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے، مثال کر طور پر ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ایسی غذائیں کھانی چاہئیں جو سوڈیم اور چربی میں کم ہوں اور فائبر سے بھرپور ہوں، کم کیلوریز والی اور کم چکنائی والی غذائیت سے بھرپور غذائیں اور مشروبات ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتی ہیں اور گرمیوں کے دوران ایسا ہی ایک بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہترین دوستانہ مشروب ناریل کا پانی ہے۔

ناریل کا پانی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے

ناریل کا پانی موسم گرما کے صحت مند مشروبات میں سے ایک ہے، سبز ناریل کے اندر جمع ہونے والا پانی دنیا بھر میں پیاس بجھانے اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، تاہم اسے روزانہ پینے سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو چند خاص فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

کیلوریز کی کم مقدار

100 ملی لیٹر ناریل کے پانی میں صرف 19 کیلوریز ہوتی ہیں ریاست ہائے متحدہ کے محکمہ زراعت کے مطابق ناریل کے پانی میں اس کے علاوہ اور کوئی چربی یا کولیسٹرول نہیں ہوتا۔

پوٹاشیم سے بھرپور

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ایک اہم ترین معدنیات پوٹاشیم ہے جو نمک کے منفی اثرات کو متوازن کرتا ہے، ناریل کے 100 ملی لیٹر پانی میں 250 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے یعنی ناریل کا پانی کیلوریز میں کم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔

بلڈ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے

بلڈ کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر آپس میں جڑے ہوئے ہیں، کیونکہ شریانوں کی سختی خون کو پمپ کرنے کے لیے سختی سے دل پر دباؤ ڈال سکتی ہے، اس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے، ناریل کا پانی ٹرائگلیسیرائڈز اور بلڈ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور اس طرح ناریل پانی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی مدد کرتا ہے۔

High Bp Ke Mareezon Ko Konsa Mashroob Peena Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like High Bp Ke Mareezon Ko Konsa Mashroob Peena Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for High Bp Ke Mareezon Ko Konsa Mashroob Peena Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3529 Views   |   28 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو گرمی کے موسم میں روزانہ کس مشروب کا استعمال کرنا چاہئیے؟ جانیئے تاکہ آپ بھی کر سکیں بلڈ پریشر میں نمایاں کمی

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو گرمی کے موسم میں روزانہ کس مشروب کا استعمال کرنا چاہئیے؟ جانیئے تاکہ آپ بھی کر سکیں بلڈ پریشر میں نمایاں کمی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو گرمی کے موسم میں روزانہ کس مشروب کا استعمال کرنا چاہئیے؟ جانیئے تاکہ آپ بھی کر سکیں بلڈ پریشر میں نمایاں کمی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔