کالج گرل کے کردار میں آنٹی کو لے لیا۔۔ میں زمین تُو آسمان کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد حبا بخاری صارفین کے نشانے پر ! باڈی شیمنگ کی انتہا کردی

Hiba Bukharis Age & Look Spark Debate

"حبا اچھی اداکارہ ہے لیکن میں اُس کے ڈراموں کے لباس کے انتخاب سے کبھی مطمئن نہیں ہو پائی۔"

"حبا کبھی ہیروئن نہیں لگتی، ہمیشہ ایک عام سی اداکارہ دکھائی دیتی ہے، سمجھ نہیں آتی کہ اُسے ہر بار مرکزی کردار کیوں دیا جاتا ہے۔"

"حبا، فیروز خان سے بڑی لگتی ہے، اُن دونوں کی آن اسکرین جوڑی بلکل غیر متوازن ہے۔

"اُسے اس عمر کے مطابق کردار کرنے چاہییں، کالج گرل بالکل نہیں لگتی۔"

"پتہ نہیں کیوں، لیکن مجھے حبا ہمیشہ آنٹی لگتی ہے۔"

یہ کچھ تبصرے ہیں جو سوشل میڈیا پر اس وقت گردش کر رہے ہیں، جب مشہور ڈرامے"میں زمین تُو آسمان" کی تازہ ترین قسط نے آن لائن ہلچل مچا دی۔

احمد بھٹی کی ہدایتکاری اور عبدالخالق خان کے قلم سے لکھی گئی اس کہانی میں حبا بخاری اور فیروز خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ تاہم ڈرامے میں حبا بخاری کے کالج اسٹوڈنٹ کے کردار نے مداحوں کو الجھا دیا ہے۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ اُن کی عمر اور لک اس کردار سے میل نہیں کھاتی، جبکہ اُن کے لباس اور انداز پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

وائرل ہونے والے ایک کلپ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین نے حبا بخاری کے لباس، میک اپ اور آن اسکرین کیمسٹری پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کچھ لوگ اُنہیں ایک بہترین اداکارہ قرار دے رہے ہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں اب عمر کے لحاظ سے کرداروں کا انتخاب کرنا چاہیے۔

اداکارہ کی جانب سے ابھی تک ان تبصروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن یہ بات طے ہے کہ "میں زمین تُو آسمان" نہ صرف اپنی کہانی بلکہ کاسٹنگ کے انتخاب کے باعث بھی موضوعِ گفتگو بن چکا ہے۔

Hiba Bukharis Age And Look Spark Debate

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hiba Bukharis Age And Look Spark Debate and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hiba Bukharis Age And Look Spark Debate to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   36 Views   |   08 Oct 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2025)

کالج گرل کے کردار میں آنٹی کو لے لیا۔۔ میں زمین تُو آسمان کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد حبا بخاری صارفین کے نشانے پر ! باڈی شیمنگ کی انتہا کردی

کالج گرل کے کردار میں آنٹی کو لے لیا۔۔ میں زمین تُو آسمان کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد حبا بخاری صارفین کے نشانے پر ! باڈی شیمنگ کی انتہا کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کالج گرل کے کردار میں آنٹی کو لے لیا۔۔ میں زمین تُو آسمان کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد حبا بخاری صارفین کے نشانے پر ! باڈی شیمنگ کی انتہا کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts