سندھ کے کنارے میں سات بہنوں کا قبرستان ۔۔ ایک ساتھ 7 بہنوں کی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلمومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کے لیے حیرت کا باعث بھی بن جاتی ہیں
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی مقام کے بارے میں بتائیں گے جہاں سات بہنوں کا مزار موجود ہے۔
سندھ کے شہر روہڑی کے قریب دریائے سندھ کے کنارے موجود اس مقام کو خاص اہمیت حاصل ہے، روحانیت کے ساتھ ساتھ تاریخ کے حوالے سے بھی یہ مقام کافی خاص ہے۔

سکھر اور روہڑی کے درمیان موجود اس قبرستان میں 7 بہنوں کی قبر موجود ہے، جسے مزار کا درجہ دیا گیا ہے، جبکہ یہاں خواتین بلوچستان اور سندھ سے خاص طور پر شرکت کے لیے آتی ہیں۔ دوسری جانب اسی مقام سے متعلق کئی کہانیاں بھی موجود ہیں، جو اس مقام کو منفرد بناتی ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک کہانی یہ بھی مشہور ہے کہ یہ 7 بہنیں راجا داہر کے دور کی ہیں، جن پر راجا داہر خاص نگرانی رکھتے تھے۔ جبکہ اس مقام کو ستیاں جو آستان کے نام سے جانا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ساتوں بہنوں کا آستانہ۔

اسی مقام پر موجود کتبے کے مطابق یہ ساتوں بہنیں یہاں مردوں سے پردہ کرنے اور حفاظت کی غرض سے یہاں چھپی تھیں، اسی نیت سے ان بہنوں نے اللہ سے اپنی حفاظت کی دعا مانگی اور پھر ہوا کچھ یوں کہ یہ ساتوں بہنوں کے آگے غار ڈھال بن کر کھڑی ہوگئی۔

جبکہ ایک اور نظریے کے مطابق یہ 7 بہنیں عرب کمانڈر محمد بن قاسم کے قافلے کے ساتھ یہاں آئیں، اور پھر اسی پہاڑ پر رہنے لگیں جہاں آج ان کا مقبرہ موجود ہے۔ بھکر کے گورنر میر عبدالقاسم نمکین نے اس مقام کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے تھے۔

اسی طرح یہاں 7 سے زائد قبریں موجود ہیں، جن میں حکمرانوں اور ان کے خاندان والوں کی قبریں بھی موجود ہیں۔ اس غار میں سوائے خواتین کے کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے، جبکہ غار میں خواتین منتیں مانگنے بھی آتی ہیں، اسی غار میں جھولا بھی موجود ہے، جو خواتین یہاں آ کر اولاد سے متعلق منت مانگتی ہیں۔

یہاں آنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ میں یہاں بچپن سے آتی ہوں، میں یہاں جیکب آباد سے صرف پانی لے کر آئی ہوں، جبکہ ان خاتون کا ماننا ہے کہ یہاں آ کر ہماری منتیں پوری ہوئی ہیں۔ تاریخ دان ممتاز بخاری کہتے ہیں کہ گورنر بھکر میر عبدالقاسم نمکین اور ان کے گھرانے کی قبریں یہاں اب بھی موجود ہیں، جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں کی قبریں بھی یہاں موجود ہیں۔

ممتاز بخاری بتاتے ہیں کہ اس قبرستان کا اسٹرکچر کافی اچھا بنایا گیا ہے ساتھ ہی یہاں موجود 12 دریاء بھی کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب تاریخ دان کا ماننا ہے کہ اس مقام پر موجود سات بہنوں کی قبریں محض افسانہ ہے کیونکہ ان سات بہنوں سے متعلق ایسی کوئی بات سامنے آئی جو ان کی حقیقت کو بیان کرے۔

7 Behno Ka Qabristan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 7 Behno Ka Qabristan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 7 Behno Ka Qabristan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sabeeha  |   In News  |   0 Comments   |   24138 Views   |   04 Sep 2022
About the Author:

Sabeeha is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sabeeha is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سندھ کے کنارے میں سات بہنوں کا قبرستان ۔۔ ایک ساتھ 7 بہنوں کی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟

سندھ کے کنارے میں سات بہنوں کا قبرستان ۔۔ ایک ساتھ 7 بہنوں کی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سندھ کے کنارے میں سات بہنوں کا قبرستان ۔۔ ایک ساتھ 7 بہنوں کی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔