پھر سے جوان ہونا چاہتی ہیں تو یہ حلوہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں،جانیے لیکوریا، کمر درد، ہارمونز کی خرابی کا مسئلہ کیسے دنوں میں حل کیا جائے۔۔

آج کل ہر خاتون کمر درد ،ہارمونزکی خرابی، لیکوریا کی تکلیف میں مبتلا نظر آتی ہے ۔ یہ ایسی بیماریاں ہیں جو کسی بھی خاتون کو دیمک کی طرح اندر سے چاٹ جاتی ہیں اس سے بے انتہا کمزوری،ٹانگوں میں مستقل درد،کمر درد،اور دوسرے اندرونی مسائل جنم لیتے ہیں۔ اس کے لئے سینکڑوں ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں ،دوا علاج بھی کیا جاتا ہے لیکن یہ تکالیف کسی طرح جان نہیں چھوڑتیں۔ لیکن ہم یہاں ان تمام مسائل کا بہت ہی آسان اور سستا حل لے کر آئے ہیں، جس کے استعمال سے آپ دنوں میں اپنے آپ کو دوبارہ جوان محسوس کریں گی۔
ناریل کو کھانا معمول بنانا صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما کی معاونت کرتا ہے، یہ جسم کی کیلشیئم اور مینگنیز جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے جس سے ہڈیوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ کم کرتا ہے۔ ناریل میں موجود اجزا جسم پر عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور اس رفتار کو سست کرکے درمیانی عمر میں بھی شخصیت کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہاں ہم ناریل کا انتہائی آسان حلوہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جوکہ خواتین کے لئے انتہائی مفید اور فائدہ مند ہے۔

اجزاء

خشک ناریل 250 گرام
چینی آدھا کپ
ملک پاؤدڑ 1 پیالی
گھی 3 سے 4 کھانے کے چمچ
دودھ آدھا کپ
پیلا رنگ چٹکی بھر

ناریل کو کدو کش کر لیں بالکل باریک برادہ سا بن جائے تو ایک پین میں گھی ڈال کر اس میں یہ ناریل ڈال دیں ۔
جب ہلکا سا سنہری رنگ آجائے تو اس میں ملک پاؤڈر ڈال دیں۔
اس کو ہلکا سا بھون لیں اب اس میں چینی ڈال دیں۔
جب چینی گھل مل جائے تو آدھا پیالی دودھ میں چٹکی بھر پیلا رنگ ڈال کر اس آمیزے میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔
خشک ہونے لگے تو اس کو چولہے سے اتار لیں، چاندی کے ورق اور میووں سے گارنش کریں لذیذ ناریل کی مٹھائی یا حلوہ تیار ہے۔

Halwa Khane Ke Beshumar Fawaid

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Halwa Khane Ke Beshumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Halwa Khane Ke Beshumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   6487 Views   |   11 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

پھر سے جوان ہونا چاہتی ہیں تو یہ حلوہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں،جانیے لیکوریا، کمر درد، ہارمونز کی خرابی کا مسئلہ کیسے دنوں میں حل کیا جائے۔۔

پھر سے جوان ہونا چاہتی ہیں تو یہ حلوہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں،جانیے لیکوریا، کمر درد، ہارمونز کی خرابی کا مسئلہ کیسے دنوں میں حل کیا جائے۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھر سے جوان ہونا چاہتی ہیں تو یہ حلوہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں،جانیے لیکوریا، کمر درد، ہارمونز کی خرابی کا مسئلہ کیسے دنوں میں حل کیا جائے۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔