بلغم کی وجہ سے سینہ جکڑ گیا ہے؟ جانیئے دادی ماں کے بتائے ہوئے چند ایسے گھریلو طریقے جو دیں آپ کو کھانسی اور بلغم سے منٹوں میں نجات

بلغم کی وجہ سے مسلسل کھانسی، سانس لینے میں تکلیف اور بے چینی،یہ سینہ جکڑنے کی علامت ہیں، یہ ٹھنڈے موسم کا ایک ایسا مسئلہ ہے جو لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے ایسے میں کھانس کھانس کر سینے اور پسلیوں میں درد بھی شروع ہو جاتا ہے، مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کا علاج کچھ قدرتی اجزاء سے گھر پر آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو دادی ماں کے بتائیں ہوئے چند ایسے نسخے بتائیں گے جس سے آپ اپنے کچن میں موجود چیزوں کے استعمال سے ہی جکڑے ہوئے سینے کو کھول سکتے ہیں، اور بلغم سے بھی نجات پا سکیں گے، تو آیئے پھر نسخے جان لیتے ہیں۔

کھانسی اور بلغم سے نجات کے گھریلو نسخے

• سیب سرکہ

ایک کپ گرم پانی میں سیب کا سرکہ ڈالیں اور اسے پی لیں، ایک سے دو دن یہ استعمال کریں بلغم اور سینے کی جکڑن سے نجات مل جائے گی۔

• اسینشئیل آئل

ایک سے دو چمچ کیسٹر آئل یا ناریل کا تیل، یا پھر دو چمچ ٹی ٹری آئل اور کالی مرچ کا تیل لیں اسے مکس کریں اور نیم گرم کر کے اسے اپنی ناک، گردن، کمر اور سینے پر لگا کر مالش کریں، ایسا کرنے سے بھی جکڑا ہوا سینہ ٹھیک ہو جائے گا۔

• میتھی دانہ

میتھی دانہ وزن کم کرنے ہارمونز بہتر کرنے اور ساتھ ہی جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دادی ماں بتاتی ہیں کہ ایک کپ پانی لیں اس میں ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ڈالیں اور پکا لیں، جب آدھا کپ پانی رہ جائے تو اسے چھان لیں اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر پی لیں، ایسا کرنے سے بلغم باہر نکل آئے گا اور کھانسی سے بھی نجات ملے گی۔

• شہد

شہد میں کئی بیماریوں کا علاج ہے، ایک کپ نیم گرم پانی لیں اب اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ڈالیں اور آدھا لیموں نچوڑ کر پی لیں، دو سے 3 مرتبہ یہ ڈرنک بنا کر پینے سے بلغم دور ہوگا اور جکڑا ہوا سینہ کھُل جائے گا۔

• ادرک

جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرنے اور کھانسی سے نجات پانے کے لئے ادرک سے بہتر کیا ہو سکتا ہے، ڈیڑھ کپ پانی لیں اس میں ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا ڈال دیں اور جب تک ایک کپ پانی نہ رہ جائے تب تک اسے پکائیں، اس کے بعد اسے چھان کر نکال لیں اور ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر اسے پی لیں، اس سے جکڑا ہوا سینہ کھل جائے گا بلغم باہر نکلے گا اور گلے کی سوزش بھی دور ہوگی۔

Balghami Khansi Ka Ilaaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Balghami Khansi Ka Ilaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balghami Khansi Ka Ilaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4747 Views   |   17 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

بلغم کی وجہ سے سینہ جکڑ گیا ہے؟ جانیئے دادی ماں کے بتائے ہوئے چند ایسے گھریلو طریقے جو دیں آپ کو کھانسی اور بلغم سے منٹوں میں نجات

بلغم کی وجہ سے سینہ جکڑ گیا ہے؟ جانیئے دادی ماں کے بتائے ہوئے چند ایسے گھریلو طریقے جو دیں آپ کو کھانسی اور بلغم سے منٹوں میں نجات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلغم کی وجہ سے سینہ جکڑ گیا ہے؟ جانیئے دادی ماں کے بتائے ہوئے چند ایسے گھریلو طریقے جو دیں آپ کو کھانسی اور بلغم سے منٹوں میں نجات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔