صرف ایک درجن کینو سے رمضان بھر کے لیے اسکواش بنائیں.. جانیں بغیر کسی کیمیکل کے مزیدار اسکواش بنانے کا آسان طریقہ

اگلے مہینے رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہورہا ہے. تب تک کینو کا موسم جاچکا ہوگا. اس لئے آج ہم آپ کو کینو کا اسکواش بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جس میں کوئی کیمیکل شامل نہیں اور بازار کے مقابلے میں سسستا بھی ہے.

اس کے لیے صرف ایک درجن کینو لیں اور چھلکا اتار کر ان کا جوس نکال لیں. اب 7 سے 8 لیموں کا رس بھی نکال لیں. کینو کے چھلکوں کو اچھی طرح دھو کر ایک دیگچے میں پانی ڈال کر بیچ میں کسی پلیٹ کو پھنسا کر اوپر رکھ دیں. ہمارا مقصد اس کو بھاپ سے نرم کرنا ہے. آدھا گھنٹہ اس کو نرم کر کے چھلکوں کا سفید حصہ اتار دیں. اور چھلکوں کو گرائنڈ کر کے ان کا سارا رس چھان لی

ایک کینو کو چھیل کر اس کی اوپری جلد اور بیج نکال دیں اور گودا الگ کر کے اس کو کینو کے جوس میں ملا دیں. یہ پلپ ہے.

اس رس کو دیگچی میں ڈال کر 4 چمچ چینی ڈال کر پکائیں. پھر ساتھ لیموں اور کینو کا رس بھی ڈال دیں. ایک چمچ کالا نمک اور آدھا چمچ ٹاٹری ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں اور چولہا بند کردیں.

لیجیے مزیدار سا اسکواش تیار ہے. کینو کے چھلکوں کی وجہ سے نہ تو آپ کو مصنوعی رنگ ڈالنا پڑا نہ ہی مصنوعی خوشبو استعمال کیا گیا.

اب رمضان میں اسکواش دو چمچ نکالیں اور پانی اور برف ڈال کر استعمال کریں. اس میں چینی الگ سے ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں.

Orange Squash At Home Recipe

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Orange Squash At Home Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Orange Squash At Home Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1687 Views   |   15 Feb 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

صرف ایک درجن کینو سے رمضان بھر کے لیے اسکواش بنائیں.. جانیں بغیر کسی کیمیکل کے مزیدار اسکواش بنانے کا آسان طریقہ

صرف ایک درجن کینو سے رمضان بھر کے لیے اسکواش بنائیں.. جانیں بغیر کسی کیمیکل کے مزیدار اسکواش بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف ایک درجن کینو سے رمضان بھر کے لیے اسکواش بنائیں.. جانیں بغیر کسی کیمیکل کے مزیدار اسکواش بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔