نوزائیدہ بچوں کی ماؤں کی رات کی نیند پوری نہیں ہوتی جس کی وجہ سے صبح وہ تھکی تھکی اور بے سکون رہتی ہیں، ایسی مائیں صبح اُٹھ کر ناشتے میں دودھ اور تخم ملنگا پی لیں اور چاہیں تو اس میں کیلا آڑو یا جو بھی موسمی پھل موجود ہو آپ اس میں شامل کر سکتے ہیں یہ ناشتہ آپ کے لئے بہت فائدے مند ہوگا۔
اب اگر بات کی چائے دوپہر کے کھانے کی تو ایک باؤل میں زیتون، کھیرا، سلاد پتہ، انار، شملہ مرچ، ٹماٹر اور سیب ان میں سے جو بھی پھل اور سبزیاں موجود ہوں انہیں کاٹ کر ایک باؤل سیلڈ بنا کر کھا لیں یہ صحت بخش بھی ہے اور ڈائٹ کے لئے بھی بہترین ہے، بڑھا ہوا وزن گھٹے گا اور مزید وزن نہیں بڑھ سکے گا۔
شام میں چائے کے وقت بنا چینی والی چائے پیئیں ساتھ ہی کوشش کریں کہ دن میں دو سے تین بار 3 چمچ بھیگا ہوا تخم ملنگا دو سے تین گلاس پانی میں بھگو کر پی لیں، یہ تمام چیزیں وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت بھی برقرار رکھیں گی، تخم ملنگا تیزی سے حمل کے بعد بڑھنے والی چربی کو کم کرتا ہے اور ساتھ ہی معدے اور جگر کے لئے بے حد مفید ہے۔
رات کے کھانے میں نوزائیدہ بچوں کی مائیں ایک روٹی دال یا سبزی کے ساتھ کھائیں کھانے میں نمک مرچ کا خیال رکھیں اور کھانے کے بعد گرین ٹی کا لازمی استعمال کریں مگر یاد رہے کہ اپنے وزن اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بچے کی صحت کا بھی بھرپور خیال کریں۔