ذرا سی ہینگ ، ڈھیروں فائدے ۔۔ ہینگ سے علاج کے زبردست نسخے

ہینگ ہمارے دیسی کھانوں میں استعمال ہونے والا خوشبودار مصالحہ ہے۔ ہندوستان میں اس کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ ہمارے یہاں اب اس کا استعمال قدرے کم ہو گیا ہے۔ یہ صحت کا خزانہ ہے، اس میں بےشمار خوبیاں موجود ہیں۔ یہ پیٹ کے امراض میں بہت مفید ہے۔ شیرخوار بچوں کو بھی پیٹ یا گیس کے درد میں ہینگ سے مالش کی جاتی ہے۔ یہ اور بھی کئی امراج کے علاج میں مفید ہے۔

1۔ پیٹ کا درد:

پہلے زمانے میں ہمارے بڑے بوڑھے ہینگ کا استعمال کھانوں میں بھی اور مختلف امراض میں بہت زیادہ کرتے تھے۔ خاص کر پیٹ کے درد یا بچوں کو گیس وغیرہ میں بچوں کے پیٹ پرہینگ سے مالش کی جاتی تھی۔ اگر گیس یا معدے کے درد میں تھوڑی سی ہینگ کسی بھی تیل میں ملا کر یا خالی ہینگ بھی ناف پر ملی جائے تو اس سے درد سے فوری نجات مل سکتی ہے۔

2۔ کان کے درد سے نجات:

اگر گھر میں کسی کے کان میں درد ہو اور کوئی دوا میسر نہ ہو تو اس کا ایک آسان اور تیر بہدف نسخہ ہے کہ ایک گرام ہینگ، لہسن کے دو جوے، اور ایک چٹکی نمک کو زرا سے سرسوں کے تیل کے ساتھ پکا لیں اور پھر چھان کر اس تیل کے دو سے تین قطرے کان میں ڈالیں تو فوری طور پر کان کے درد سے نجات مل جائے گی۔

3۔ پرانی سے پرانی کھانسی ٹھیک کرے:

کچھ لوگوں کا سارا سال کھانسی رہتی ہے، کچھ کا الرجی کا مسئلہ ہوتا ہے اور کچھ کے پھیپھڑے کمزور ہوتے ہیں۔ لیکن کسی بھی قسم کی کھانسی ہو ہینگ ان سب میں کام کرتی ہے۔ ہینگ کو دیسی گھی کے ساتھ ملا کر اس میں نمک ، کالی مرچ، شامل کر کے باریک پیس لیں اور ایک چٹکی میں ایک چمچ شہد ملا کر دن میں دو سے تین مرتبہ چاٹیں۔ پرانی سے پرانی کھانسی ٹھیک ہو جائے گی۔

4۔ دانت کا درد، مسوڑھوں کی تکلیف:

دانت کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ، اس کی وجہ سے نہ کھایا پیا جاتا ہے اور نہ ہی کسی پل چین ملتا ہے ۔ اگر ایسی کوئی صورتحال ہو کہ درد ہو اور گھر میں کوئی دوا میسر نہ ہو تو اس کے لئے ہینگ کو پانی میں اُبال لیں اور پھر اس پانی سے کلی کریں اس سے دانت کا درد اور مسوڑھوں کی سوجن دُور ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اگر دانت میں خلا ہے اور کیڑا لگا ہے تو ہینگ کو دانت کے خلا میں بھر دینے سے دانت کے کیڑے مر جاتے ہیں اور دانت کے درد میں آرام ملتا ہے۔

5۔ کوئی زہریلا کیڑا کاٹ جائے تو:

اکثر برسات وغیرہ میں یا گرمیوں میں کیڑے مکوڑے زیادہ نکلتے ہیں ، کچھ تو بے ضرر ہوتے ہیں اور کچھ زہریلے ہوتے ہیں اور خطرناک ہوتے ہیں۔ اگر خدانخواستہ ایسا کوئی کیڑا کاٹ لے اور فوری طور پر داکٹر میسر نہ ہوتو متاثرہ جگہ پر ہینگ ملنے سے درد میں آرام آتا ہے اور ہینگ اس زہر کو چوسنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

6۔ کہیں گلٹی ہوجائے تو :

کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے جسم میں جگہ جگہ گلٹیاں بننا شروع ہوجاتی ہیں ، یہ گلٹیاں کچھ تو بے ضرر ہوتی ہیں اور کچھ بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں جن میں باقاعدہ کافی درد بھی محسوس ہوتا ہے۔ اگر جسم میں کہیں گلٹی بن جائے تو گلٹی بننے اور اُس میں درد کی صورت میں منقہ یا کشمش لیکر اُس میں 2 گرام گھی میں بھنی ہوئی ہینگ ڈال کر اچھی طرح چبا کر کھالیں اور اوپر سے گرم پانی کے دو گھونٹ پی لیں اور 2 سے 3 دن روزانہ اس دوائی کی ایک خواراک کھائیں، گلٹی درد سمیت غائب ہو جائے گی۔

7۔ درد اور چکرآئیں تو:

کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ گرمی کی شدت سے یا طبیعت کی خرابی سے سر درد اور چکر انے لگتے ہیں، ایسے میں گھی میں بھونی ہوئی ہینگ کھائیں اس سے سردرد اور چکر ختم ہو جاتے ہیں۔

8۔ آنتوں کے نطام کو بہتر بنانے کے لئے:

معدے یا آنتوں کا سسٹم صحیح نہ ہوتو یہ سارے جسم کا نظام گڑبڑ کردیتا ہے۔ اگر آپ کا میٹا بولزم صحیح ہو اور نظامِ ہاضمہ درست رہے تو سارا جسم صحیح رہتا ہے۔ اس سسٹم کو صحیح رکھنے کے لئے ایک چمچ ہینگ پاوڈر لیکر اُسے ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر صبح نہار منہ پی لینے سے پیٹ اچھی طرح صاف ہو جاتا ہے اور نظام ہضم فعال طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے اور یہ نسخہ دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

نوٹ:

یہ عام معلوماتی مضمون ہے۔ اپنی طبیعت کے پیش نظر استعمال کریں اور استعمال سے کوئی غیر معمولی نتیجہ ظاہر ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Heeng Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Heeng Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Heeng Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2933 Views   |   10 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ذرا سی ہینگ ، ڈھیروں فائدے ۔۔ ہینگ سے علاج کے زبردست نسخے

ذرا سی ہینگ ، ڈھیروں فائدے ۔۔ ہینگ سے علاج کے زبردست نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذرا سی ہینگ ، ڈھیروں فائدے ۔۔ ہینگ سے علاج کے زبردست نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔