Mahira Khan Mobbed By Fans In London
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں لندن کے الفورڈ علاقے میں اپنی آنے والی فلم 'لوو گرو' کے پروموشنل ایونٹ میں شرکت کے لیے پہنچیں، لیکن یہ یادگار لمحہ ایک ناخوشگوار واقعے میں تبدیل ہو گیا۔
ماہرہ خان اور ان کے ہمراہ موجود اداکار ہمایوں کے ساتھ آئی تھیں، یہ پروموشنل تقریب الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں منعقد کی گئی تھی، جہاں درجنوں مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ ابتدا میں ماحول جوش و خروش سے بھرپور تھا، لیکن کچھ ہی دیر میں حالات قابو سے باہر ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ جیسے جیسے ہجوم بڑھتا گیا، ویسے ویسے صورتحال خراب ہوتی چلی گئی۔ اداکاروں کو اسٹور کے اندر لے جانے کی کوشش کے دوران شدید دھکم پیل دیکھنے کو ملی، جس کا نشانہ بنیں ماہرہ خان۔
بدقسمتی سے، اسی ہجوم میں موجود چند اوباش نوجوانوں نے ماہرہ خان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ویڈیوز اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق، ان افراد نے اداکارہ کو نامناسب انداز میں چھوا، جس پر ماہرہ خان واضح طور پر پریشان، نالاں اور غیرمحفوظ نظر آئیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اسٹور کی چھت پر جا کر مداحوں کو ہاتھ ہلانے جا رہی تھیں — ایک ایسا لمحہ جو مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بننا تھا، لیکن افسوسناک صورت اختیار کر گیا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو چھت پر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ماہرہ خان کے چہرے پر جھلکتی پریشانی نے مداحوں کو مایوس کر دیا۔ بہت سے صارفین نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور منتظمین کی لاپرواہی پر سوالات اٹھائے۔
دلچسپ اور قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ تاحال نہ تو ماہرہ خان اور نہ ہی ایونٹ کے منتظمین نے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس نے معاملے کو مزید سنجیدہ بنا دیا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahira Khan Mobbed By Fans In London and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahira Khan Mobbed By Fans In London to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.