بغیر بجلی اور فریج کے پانی کی بوتل برف جیسی ٹھنڈی کیسے کریں؟ ہزاروں روپے بچانے والے 3 آزمودہ ٹوٹکے

گرمی کے موسم میں بار بار لائٹ جاتی ہے ایسے میں فریج کا ٹھنڈا پانی بھی ختم ہوجاتا ہے. آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے بغیر بجلی اور فریج کے آپ جتنی چاہیں پانی کی بوتلیں ٹھنڈی کرسکتے ہیں.

اس کے لئے ایک بڑے سائز کا مٹی کا پیالہ لے لیں. اس میں بازار سے ریت خرید کر بھر لیں. اب موٹر کھول کر یا پھر بورنگ کا تازہ پانی اس ریت میں اتنا ڈالیں کہ ریت گیلی ہوجائے. ٹنکی کا گرم پانی بالکل استعمال نہیں کرنا. پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں میں بھی تازہ پانی ڈال دیں. نئے موزوں کو ان بوتلوں پر ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے چڑھا دیں اور بوتلوں کے نچلے حصے کو ریت میں دبا دیں. اس مٹی کے پیالے کو کسی چھاؤں والی جگہ پر رکھ دیں اور ہر دو منٹ میں تازہ پانی کا اسپرے کرتے رہیں. 15 منٹ میں جب آپ بوتل نکالیں گی تو پانی بہت زیادہ ٹھنڈا ہوچکا ہوگا. اگر مزید ٹھنڈا کرنا ہے تو بوتل کو آدھا گھنٹہ ریت میں دبا رہنے دیں. یہ ریت والا پیالہ آپ بار بار استعمال کرسکتے ہیں.

اکثر خواتین کو شکایت ہوتی ہے کہ آرٹیفیشل جیولری سے ان کے کان دکھنے لگتے ہیں خاص طور پر گرمی کے موسم میں بہت زیادہ الرجی ہوتی ہے. پہننے سے کچھ دیر پہلے کان کے زیور کے کانٹے پر نیل پالش لگا کر سکھا لیں پھر پہن لیں. اس طرح آپ کو الرجی نہیں ہوگی.

گرمی میں صابن بہت زیادہ گھلتا ہے. صابن دانی پر 4،5 ربر بینڈ تھوڑے وقفے سے چڑھا دیں اور صابن کو اس پر رکھیں. اس طرح صابن جلدی خشک ہوجائے گا اور گھلے گا نہیں.

Bagher Fridge Kay Pani Thanda Karnay Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bagher Fridge Kay Pani Thanda Karnay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bagher Fridge Kay Pani Thanda Karnay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1125 Views   |   10 Jun 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بغیر بجلی اور فریج کے پانی کی بوتل برف جیسی ٹھنڈی کیسے کریں؟ ہزاروں روپے بچانے والے 3 آزمودہ ٹوٹکے

بغیر بجلی اور فریج کے پانی کی بوتل برف جیسی ٹھنڈی کیسے کریں؟ ہزاروں روپے بچانے والے 3 آزمودہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بغیر بجلی اور فریج کے پانی کی بوتل برف جیسی ٹھنڈی کیسے کریں؟ ہزاروں روپے بچانے والے 3 آزمودہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔