کیا وکس جھریاں مٹا سکتی ہے؟ وکس کے ایسے استعمال جو آپ کو چونکا دیں گے

Vicks Uses And Hacks

وکس ایک ایسی چیز ہے جو ہر گھر کی لازمی ضرورت ہے۔ نزلہ، زکام یا سینے کی جکڑن ہو تو یہ سانس کھول دیتی ہے، ہلکا پھلکا درد ہو تو سکون پہنچاتی ہے اور جسم کو گرمائش بھی دیتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی وکس حسن سنوارنے اور گھریلو ٹوٹکوں میں بھی کمال دکھا سکتی ہے؟ آئیے، اس کے حیران کن استعمالات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

جھریوں کا آسان علاج

چہرے پر پڑی جھریاں اگر آپ کو پریشان کر رہی ہیں تو وکس کا ہلکا سا مساج کمال دکھا سکتا ہے۔ اوپر کی سمت میں نرم ہاتھوں سے لگائیں اور چند دنوں میں جلد ٹائٹ اور چمکدار محسوس ہوگی۔

کیڑے مکوڑوں سے نجات

وکس کی تیز خوشبو مچھروں، مکھیوں اور کیڑوں کو بالکل پسند نہیں۔ اگر اسپرے ختم ہو جائے تو وکس لگا لیں، یا اس کی خالی ڈبیاں کمرے میں رکھ دیں، مکوڑے خود بخود بھاگ جائیں گے۔

چرچڑاہٹ ختم

دروازے یا کھڑکیاں آواز کریں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کناروں پر وکس لگا دیں، چند لمحوں میں چرچڑاہٹ ختم ہو جائے گی اور سب کچھ ہموار چلنے لگے گا۔

ایڑیاں نرم و ملائم

اکثر ایڑیاں پھٹنے لگتی ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے پیروں پر وکس لگا کر موزے پہن لیں۔ صبح اٹھ کر جھانویں سے رگڑ کر صاف کریں اور لوشن لگا لیں، چند دنوں میں ایڑیاں مخملی ہو جائیں گی۔ وکس میں موجود منتھول جراثیم کش بھی ہے، اس لیے پاؤں کے انفیکشن سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔

چھوٹی سی شیشی، مگر فائدے بے شمار! وکس صرف سردی کے علاج تک محدود نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کو بھی آسان بنا سکتی ہے۔

Vicks Uses And Hacks

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Vicks Uses And Hacks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vicks Uses And Hacks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   826 Views   |   29 Aug 2025

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 August 2025)

کیا وکس جھریاں مٹا سکتی ہے؟ وکس کے ایسے استعمال جو آپ کو چونکا دیں گے

کیا وکس جھریاں مٹا سکتی ہے؟ وکس کے ایسے استعمال جو آپ کو چونکا دیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا وکس جھریاں مٹا سکتی ہے؟ وکس کے ایسے استعمال جو آپ کو چونکا دیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts