ہاتھ کی انگلیاں ملانے پر انگوٹھے رکھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیں

مستند ماہرین نفسیات اس بات پر متفق ہیں کہ انسان کے جسم کی حرکات و سکنات اس کی شخصیت کے بارے میں بہت ساری باتیں کھول کر کہہ ڈالتے ہیں- اسی وجہ سے انسانی شخصیت کو جاننے کے لیے مشاہدہ ایک ضروری حصہ ہے مشہور نوبل انعام یافتہ محقق رابرٹ وولکوٹ سپیری نے اس حوالے سے ایک تحقیق کی جس کے مطابق انسان جب اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو جوڑتا ہے تو اس کے انگوٹھے کی پوزیشن اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا ڈالتا ہے ۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ انسان کا جسم دائیں اور بائیں دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے اور انگوٹھوں کی یہ پوزیشن اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ اس کے دماغ کا کون سا حصہ زیادہ فعال ہے اور یہی بات درحقیقت اس کی شخصیت سازی کا اہم جز ثابت ہوتی ہے-

1: انگلیاں ملانے پر بائيں انگوٹھے کو دائيں انگوٹھے کے اوپر رکھنے والے لوگ
جن لوگوں کی انگلیاں ملانے کے بعد ان کا بایاں انگوٹھا دائیں انگوٹھے کے اوپر آتا ہے وہ لوگ مزاج کے اعتبار سے بہت عملی ہوتے ہیں- ایسے لوگ جلد باز نہیں ہوتے ہیں اور بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے والے لوگ ہوتے ہیں یہ لوگ انسان شناسی کے فن سے بھی آگاہ ہوتے ہیں اور لوگوں کو دیکھ کر ان کے چہرے سے ان کے مزاج کا پتہ لگا لیتے ہیں- اس وجہ سے ایسے لوگوں کو دھوکہ دینا آسان نہیں ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ لوگ جذباتی اعتبار سے بہت مضبوط ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کے اندر کے جذبات کا اندازہ ان کے چہرے سے نہیں لگایا جا سکتا ہے- مزاج کے اعتبار سے یہ لوگ بہت سنجیدہ نہیں ہوتے ہیں بلکہ ان کی حس مزاح بھی بہت اعلیٰ پائے کی ہوتی ہے مگر یہ چھچھورے پن سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں -

2: انگلیاں ملانے پر دونوں انگوٹھے سامنے رکھنے والے لوگ
یہ لوگ قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں یہ جو بھی کام کرتے ہیں بہترین کرتے ہیں ۔ یہ لوگ اس درجہ کاملیت پسند ہوتے ہیں کہ یہ خود بھی ہر کام کو بہترین اور مکمل کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور اس بات کی توقع اپنی ٹیم سے بھی کرتے ہیں ۔ یہ اپنے دوستانہ رویے اور قائدانہ صلاحیتوں کے سبب لوگوں کے ساتھ مل کر ایک اچھی ٹیم بنا سکتے ہیں اور ان کو لوگوں سے کام لینے کا ہنر آتا ہے یہ لوگ جھوٹ سے نفرت کرنے والے ہوتے ہیں اور تعلقات کی بنیاد میں ایمانداری اور سچائی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں-

3: انگلیاں ملانے پر دائيں انگوٹھے کو اوپر رکھنے والے لوگ
ایسے لوگ بہت جذباتی ہوتے ہیں اور یہ اس حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں کہ ان کے اندر دوسروں کے جذبات کو محسوس کرنے کی بے پناہ صلاحیت حاصل ہوتی ہے اس لیے یہ لوگوں کے جذبات کا احساس کرنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ ان کے فیصلے دماغ سے زيادہ دل پر مبنی ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ باہمی تعلقات میں بھی بہت جذباتی ہوتے ہیں تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے یہ لوگ بڑے سے بڑے نقصان کی پرواہ نہیں کرتے ہیں-

Hath Ki Ungliyon Se Shakhsiyat Ka Andaza

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hath Ki Ungliyon Se Shakhsiyat Ka Andaza and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hath Ki Ungliyon Se Shakhsiyat Ka Andaza to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19482 Views   |   24 Oct 2020
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

ہاتھ کی انگلیاں ملانے پر انگوٹھے رکھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیں

ہاتھ کی انگلیاں ملانے پر انگوٹھے رکھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہاتھ کی انگلیاں ملانے پر انگوٹھے رکھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔