دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں۔۔ نادیہ حسین نے مردوں کے متعلق آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

"حال ہی میں دبئی کے جمیرا بیچ گئی، جہاں میں نے دیکھا کہ ہمارے نچلے طبقے کے مرد حضرات شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر وہاں آتے ہیں اور درختوں کے ساتھ بیٹھ کر خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں۔ مجھے نہیں پتا کہ وہ گھور رہے ہوتے ہیں یا کیا، لیکن دیکھ ضرور رہے ہوتے ہیں، اور میں جانتی ہوں کہ یہ سب پاکستانی مرد ہیں۔ چاہے ان کے اردگرد کچھ بھی ہو، انہیں صرف خواتین کو دیکھنے سے مطلب ہوتا ہے۔ دبئی میں تو ان کی حد صرف دیکھنے تک ہے، لیکن پاکستان میں یہ لوگ اور بھی آگے بڑھنے کی جرات کرتے ہیں۔"

نادیہ حسین نے حالیہ پوڈکاسٹ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے دبئی میں اپنے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہوں سے دیکھنے سے باز نہیں آتے۔ نادیہ نے ان مردوں کی شکل و صورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عموماً شلوار قمیض اور جوگرز میں ملبوس ہوتے ہیں اور درختوں کے پاس بیٹھ کر گھورنے میں مصروف ہوتے ہیں۔

نادیہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہاں پر مردوں کو موقع ملنے پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا حوصلہ بھی مل جاتا ہے، جبکہ دبئی میں ان کی ہمت صرف دیکھنے تک محدود رہتی ہے۔ ان کے مطابق جرم کا غریب یا امیر سے کوئی تعلق نہیں، مجرم کو اس کے فعل کی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ چاہے معاملہ اسلام آباد کے ظاہر جعفر کا ہو یا کراچی کی نتاشا اقبال کا، مجرمان کو عبرتناک سزائیں دی جانی چاہئیں تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو باحجاب خواتین بھی مردوں کے چھیڑ خانی سے محفوظ نہیں، اور ایسے افراد کو سر عام پھانسی دینے جیسی سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ معاشرے میں عبرت کی فضا پیدا ہو۔

Nadia Hussan Talking About Pakistani Men

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Hussan Talking About Pakistani Men and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Hussan Talking About Pakistani Men to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   499 Views   |   16 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں۔۔ نادیہ حسین نے مردوں کے متعلق آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں۔۔ نادیہ حسین نے مردوں کے متعلق آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں۔۔ نادیہ حسین نے مردوں کے متعلق آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔