میں کیوں معذرت کروں اگر برا لگتا بھی ہے تو ۔۔ اقرا عزیز نے 'منت مراد' ڈرامے میں صبور علی جیسا جوڑا پہننے پر خاموشی توڑ دی

اقرا عزیز پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک شاندار اداکارہ ہیں جو میڈیا انڈسٹری میں آنے کے بعد سے ہی تعریفیں حاصل کر رہی ہیں۔ انہیں اپنے مشہور ڈرامہ سیریل 'سنو چندا' کے ذریعے شہرت ملی۔

کچھ وقت قبل، مداحوں نے جیو ٹی وی کے کامیاب ڈرامہ سیریل 'منت مراد' میں اقرا عزیز کو بہت پسند کیا۔ ڈرامے سے شادی کا سین وائرل ہونے کے بعد وہ بھی تنازعہ کا شکار ہو گئیں۔ دراصل اقرا نے فائزہ ثقلین کا وہی لباس پہنا تھا جو صبور علی نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا۔ صبور علی نے اقرا کو شادی کا جوڑا پہننے پر کافی کچھ بولا تھا۔

حال ہی میں اقرا عزیز یاسر حسین کی میزبانی میں دی پک اینڈ ڈراپ شو میں نظر آئیں۔ شو میں انہوں نے ایک ہی لباس پہننے کی وجہ بتائی۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے اقرا نے کہا کہ، "دراصل ہم روایتی لباس چاہتے تھے کیونکہ یہ ہمارے ڈائریکٹر کی ڈیمانڈ تھی۔ کافی تلاش کے بعد بھی کوئی روایتی لباس نہیں ملا تو ڈائریکٹر نے صبور کی تصویر میرے ساتھ شیئر کی، سرچ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ فائزہ ثقلین کا ڈیزائنر ڈریس ہے۔ ہم انکے پاس پہنچے، میں نے انہیں شرٹ بدلنے کی درخواست کی کیونکہ میں بالکل ویسا ہی نہیں چاہتے تھے۔ میں نے دوپٹہ اور غرارا وہی رکھا کیونکہ ہم اسے پوری طرح تبدیل نہیں کر سکتے تھے۔"

اقرا نے بتایا کہ، "میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں نے اس کی نقل کی ہے لیکن میں واقعی اس کے ڈریس سے متاثر ہوئی تھی کیونکہ وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی اور میں اس کی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی تھی۔ میں نے سوچا کہ مجھے اسکے لیئے کسی کو اطلاع نہیں دینی چاہیے، یہ تکنیکی طور پر اس کا لباس نہیں تھا، میں نے ڈیزائنر سے لیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا، ورنہ میں اس سے پوچھ لیتی کیونکہ میں لوگوں کو خوش کرنے والی انسان ہوں۔ یہاں تک کہ میں نے اپنا عروسی لہنگا بھی پریانکا چوپڑا کے شرارے سے متاثر ہو کر بنایا تھا۔"

صبور علی سے مستقبل میں ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، "مجھے لگتا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، ہمیں اس پر بات بھی نہیں کرنی چاہئے، ہمیں اسے چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے اور مجھے اس کا برا لگتا ہے، اگر وہ اداس محسوس کرتی ہیں لیکن میں معذرت خواہ نہیں ہوں۔"

Iqra Aziz Talks About Saboor Ali Wedding Dress Controversy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Iqra Aziz Talks About Saboor Ali Wedding Dress Controversy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iqra Aziz Talks About Saboor Ali Wedding Dress Controversy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   9189 Views   |   22 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میں کیوں معذرت کروں اگر برا لگتا بھی ہے تو ۔۔ اقرا عزیز نے 'منت مراد' ڈرامے میں صبور علی جیسا جوڑا پہننے پر خاموشی توڑ دی

میں کیوں معذرت کروں اگر برا لگتا بھی ہے تو ۔۔ اقرا عزیز نے 'منت مراد' ڈرامے میں صبور علی جیسا جوڑا پہننے پر خاموشی توڑ دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں کیوں معذرت کروں اگر برا لگتا بھی ہے تو ۔۔ اقرا عزیز نے 'منت مراد' ڈرامے میں صبور علی جیسا جوڑا پہننے پر خاموشی توڑ دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔