کریلے کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے؟ جانیں 5 کارآمد ٹپس

کریلے اپنی کڑواہٹ کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن اس میں کریلے کی کوئی غلطی نہیں بلکہ اس کی کڑواہٹ میں بھی آپ لوگوں کے لئے بہت فائدے ہیں۔ یہ ذیابطیس، موٹاپے، دل کے عارضے، جلد کی تازگی وغیرہ کے لئے بڑا مفید ہے۔ اکثر گھروں میں خواتین کریلے پکا تو لیتی ہیں لیکن ان کی کڑواہٹ کی وجہ سے گھر والے اور خصوصاً بچے ان کی محنت سے پکائی گئی ہانڈی کو کھانے میں سو نقص نکال دیتے ہیں۔

اس لئے آج خانہ داری میں آپ سیکھیں کہ کیسے آپ اتنے فائدے مند کریلوں کی کڑواہٹ دور کرکے انھیں اپنے گھر والوں کے لئے ذائقہ دار طریقے سے پکا سکتی ہیں۔

1: سب سے پہلے کریلوں کو اچھی طرح دھو لیں۔
2: ان کے اوپر جو کھردری سی سطح ہے اس کو چھری کی مدد سے کاٹ کر، یا چھیل کر ہٹآ لیں۔
3: ہرے ہرے کریلوں میں موجود تمام بیجوں کو نکال باہر کریں اور اب ان کو ایک بڑے پیالے یا ٹوکری میں رکھیں اور ان پر اچھی طرح نمک لگا کر بیس منٹ چھوڑ دیں۔
4: بیس منٹ بعد آپ دیکھیں گیں کہ پانی نکل رہا ہوگا، اب آپ کریلوں کو اچھی طرح نچوڑ لیں۔
5: نچوڑنے کے بعد چاہیں تو سادے پانی سے کنگھال لیں، اور اب اس کو اپنی مرضی کے مطابق جس طرح چاہیں پکا لیں۔
آپ کا کھانا بھی ذائقہ دار بنے گا اور کریلوں کی کڑواہٹ بھی دور ہوجائے گی۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   11366 Views   |   19 Oct 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کریلے کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے؟ جانیں 5 کارآمد ٹپس and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کریلے کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے؟ جانیں 5 کارآمد ٹپس) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.