محبت میں لیلہٰ مجنوں تو ہر کوئی بنا پھرتا ہے لیکن جہاں بات مشکل میں ساتھ دینے یا نبھانے کی آتی ہے تو آدھی سے زیادہ لَو اسٹوریز تو وہیں دم توڑ جاتی ہیں، کیونکہ یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں اسکے لیئے سچی محبت، ہمت اور قربانی کے جذے کی ضرورت ہوتی ہے۔
آج کی کہانی بھی محبت کے ایک ایسے ہی سچے جذبے کی ہے۔
مائیا فالواسر نے اس وقت دنیا بھر میں سرخیاں بنائیں جب اس نے 22 سالہ نوار ہربرٹ کے ساتھ اپنی شادی کے دن کی ایک ویڈیو شیئر کی، جو اگلے ہی روز برین ٹیومر کی وجہ سے انتقال کرگیا۔
اپنی شادی کے دن، نوار بیدار ہوا اور اپنی ماں سے کہا، "آج کا دن میری موت کا دن ہے۔"
وینیسا ہربرٹ (ماں) نے اسکی بات کو ان سنا کرتے ہوئے کہا، "نہیں تم ابھی نہیں مرو گے، کیونکہ تمہارا بھائی گھر آرہا ہے اور شام 4 بجے تمہاری شادی ہو رہی ہے۔
اور بالکل ایسا ہی ہوا، نوار ہربرٹ نے پیر کو اپنی زندگی کی محبت سے شادی کی۔ دوستوں اور گھر والوں نے جوڑے کو نیک تمنائیں دی اور نوار کو بتایا کہ وہ اس سے کتنا پیار کرتے ہیں۔
نوار، جسے گزشتہ سال اکتوبر میں مہلک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، 30 گھنٹے بعد انتقال کر گیا۔ اور اپنے پیچھے اپنی بیوی اور بچی کو چھوڑ گیا۔
مائیا اب فنڈ ریزنگ کر رہی ہے تاکہ نوار کو نیوزی لینڈ کے ایک قصبے کوٹاہیٹنگا مارے میں سپرد خاک کیا جا سکے۔
مائیا کا کہنا تھا، آج میں نے اپنے بہترین دوست، شوہر اور اپنے بچے کے باپ کو کھو دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے، تاہم مجھے اپنی طاقت اور ہر ایک کی حمایت حاصل ہے۔ وہ ہمیشہ ہماری یادوں میں رہیں گے اور ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Dies One Day After Marrying Love Of His Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Dies One Day After Marrying Love Of His Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.