سموسے افطار کے دسترخوان کی خاص ڈش ہیں۔ ان کو گھر میں آپ بھی بناتی ہوں گی مگر گھر میں صحیح طریقے سے فولڈ نہیں ہوتے بلکہ ان کی کچھ اور ہی شکل بن جاتی ہے۔
تو آج جانیں آسان ترکیب کس طرح آپ آسانی سے سموسے خود ہی گھر پر بھر سکتی ہیں۔
پہلامرحلہ:
سموسے کی پٹی لیجئیے جیسا کہ تصویر میں دکھائی گئی ہے اس کو اس طرح سے کسی پلین سطح پر رکھیں۔

دوسرا مرحلہ:
اب پٹی کے ایک کنارے سے تکون کی شکل میں موڑیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

تیسرا مرحلہ:
اب اس تکون کو پلٹ کر ایک اور تکون بنائیں یعنی اسی کے اوپر سے دوبارہ موڑیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

چوتھا مرحلہ:
اب دوسرے تکون کے اندر سموسے کا سامان بھریں جو کہ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں-

پانچواں مرحلہ:
بھرنے کے بعد اس کو ایک مرتبہ پھر سے موڑ دیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

چھٹا مرحلہ:
پٹی کا آخری حصہ جو باقی رہ گیا ہے اس پر میدے اور پانی کا پیسٹ لگا کر سموسے کو بند کرلیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔