نمونیا کو معمولی ہر گز نہ سمجھیں۔۔ جان لیوا بیماری نمونیا سے بچنے کے لئے کیسی خوراک استعمال کریں؟

آج کل ملک بھر میں سردی کی شدید لہر کی وجہ سے ہر شہر میں بچے نمونیا کا تیزی سے شکار ہورہے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو نمونیا کے حوالے سے معلومات دیں گے کہ یہ مرض کیسے ہوتا ہے اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔

نمونیا کیا ہے اور کیسے پھیلتا ہے؟

نمونیا وائرس یا بیکٹیریا اور فنجائی سے پھیلنے والا مرض ہے جو پھیپھڑوں میں پرورش پاتے ہیں اور پھیپھڑے کی تھیلیوں میں سوزش اور پیپ بننے لگتا ہے اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ معمولی نزلے اور کھانسی کو نظر انداز نہ کیا جائے اور ایسے لوگوں سے بھی دور رہا جائے جن کو نزلہ اور کھانسی ہو کیوں کہ یہ بیماری ایک سے دوسرے شخص میں لگ جاتی ہے۔

علامات

نمونیا کی علامات میں بھوک نہ لگنا، کھانسی، گلے یں درد، تھکن، معدے اور پیٹ میں درد کے علاوہ بخار اور سردی لگنا جیسی علامات شامل ہیں۔

علاج

ایکسرے سے مرض کی تشخیص کے بعد ڈاکٹرز اینٹی وائرس اور اینٹی بیکٹیریل دوائیں تجویز کرتے ہیں البتہ اس کا بہترین حل یہی ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس کروایا جائے اس کے علاوہ بڑے بھی انفلوئنزا کی ویکسین لگوا کر کسی حد تک مرض سے بچ سکتے ہیں۔ اگر پسلی چلنے کی شکایت ہو تو نیبولائز کریں اور سانس لینے میں دشواری کی صورت میں آکسیجن ماسک کا استعمال کریں۔

خوراک کیا دیں؟

مرہم ٹی وی کے مطابق سرد موسم میں بچوں اور بڑوں کو وائرل انفیکشن سے بچنے کے لئے کھٹی ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے اور غیر ضروری طور پر باہر بھی نہیں جانا چاہیے۔ جہاں تک اس مرض میں لی جانے والی خوراک کا سوال ہے تو مریض کو ایسی خوراک دی جائے جس سے پانی کی کمی دور ہو اس کے لئے ڈاکٹر کے مشورے سے گلوکوز، نمکول، یخنی اور سوپ وغیرہ دیا جاسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ آرام کرنا ضروری ہے۔

Namuniya Ko Mamooli Na Samjhen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Namuniya Ko Mamooli Na Samjhen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Namuniya Ko Mamooli Na Samjhen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1865 Views   |   05 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

نمونیا کو معمولی ہر گز نہ سمجھیں۔۔ جان لیوا بیماری نمونیا سے بچنے کے لئے کیسی خوراک استعمال کریں؟

نمونیا کو معمولی ہر گز نہ سمجھیں۔۔ جان لیوا بیماری نمونیا سے بچنے کے لئے کیسی خوراک استعمال کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نمونیا کو معمولی ہر گز نہ سمجھیں۔۔ جان لیوا بیماری نمونیا سے بچنے کے لئے کیسی خوراک استعمال کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔