اتنی موٹی ہوگئی تھی کہ انگوٹھیاں انگلی میں پھنس گئی تھیں۔۔ کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد بڑھا ہوا وزن کیسے کم کیا؟ نئی ماں بننے والی خواتین کے لئے مشورہ

“دونوں بیٹوں کی پیدائش سے پہلے میں اتنی موٹی پوجاتی تھی کہ ہاتھ کی انگلیوں میں انگوٹھیاں پھنس جاتی تھیں۔ البتہ دوسرے بیٹے کی دفعہ میں نے جسم پھولنے سے پہلے ہی انگوٹھیاں اتار دی تھیں۔ مجھے اپنی خوراک کا بہت خیال رہتا ہے لیکن ہر بار حمل کے دوران میرا وزن بہت بڑھ جاتا ہے“

یہ کہنا ہ بالی وڈ کی مشہو اداکاریہ کرینہ کپور خان کا۔ کرینہ کی شادی سیف علی خان سے 12 اکتوبر 2012 میں ہوئی۔ کرینہ ے بڑے تیمور کی پیدائش 2016 میں جب کہ جہانگیر کی پیدائش 2012 فروری میں ہئی۔ فٹنیس اور اسمارٹنیس کا جنون کی حد تک خیال رکھنے والی اداکارہ کہتی ہیں کہ پریگنینٹ ہوتے ہی ان کا وزن 25 کلو تک بڑھ گیا تھا۔ البتہ کچھ عرصہ بعد کرینہ نے اپنا وزن کم کر لیا اور پھر سے اسمارٹ ہوگئیں۔

کرینہ کہتی ہیں کہ انھیں حمل کے دوران سب سے زیادہ نقصان نمک نے پہنچایا ہے کیوں کہ نمک کے استعمال سے ان کا جسم پھول جاتا تھا اور آنکھوں کے نیچے بھی سوجن ہوجاتی تھی۔

کرینہ نے اپنے حمل کے دنوں اور وزن کم کرنے کے سفر پر ایک کتاب کرینہ کپور خانز پریگننسی بائبل بھی لکھی ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے لکھا ہے کہ جسم میں کیلشیم اور پوٹاشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وہ ناشتے میں کیلے اور ٥ بادام کھاتی ہیں۔ جب کہ باقی سارا دن وہ گھر کا پکا کھانا ہی کھاتی ہیں۔ جیسے دال چاول یا لوکی، توری، بینگن، دال روٹی، سبزی اور دہی جبکہ رات کے کھانے میں چاول اور مچھلی یا مرغی یا پھر بکرے کا گوشت کھاتی ہیں۔

کرینہ کہتی ہیں کہ اکثر سونے سے پہلے انھیں کچھ کھانے کا دل چاہتا تھا وہ دہی میں کاجو، پستہ اور بادام کاٹ کر ڈالتی تھیں اور کھاتی تھیں جبکہ کھانے میں تیل کے بجائے گھی کا استعمال کرتی تھیں۔

کرینہ کہتی ہیں کہ نئی بننے والی ماؤں کو بھی وہ یہی مشورہ دیں گی کہ وزن کم کرنے میں جلدی نہ کریں۔ خود کو وقت دیں اور گھر کا پکا ہوا کھانا کھانے کو ترجیح دیں۔ نمک اور چینی کا استعمال کم سے کم کریں۔

Kareena Kapoor Ne Wazan Kese Kam Kia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kareena Kapoor Ne Wazan Kese Kam Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kareena Kapoor Ne Wazan Kese Kam Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5448 Views   |   31 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اتنی موٹی ہوگئی تھی کہ انگوٹھیاں انگلی میں پھنس گئی تھیں۔۔ کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد بڑھا ہوا وزن کیسے کم کیا؟ نئی ماں بننے والی خواتین کے لئے مشورہ

اتنی موٹی ہوگئی تھی کہ انگوٹھیاں انگلی میں پھنس گئی تھیں۔۔ کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد بڑھا ہوا وزن کیسے کم کیا؟ نئی ماں بننے والی خواتین کے لئے مشورہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنی موٹی ہوگئی تھی کہ انگوٹھیاں انگلی میں پھنس گئی تھیں۔۔ کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد بڑھا ہوا وزن کیسے کم کیا؟ نئی ماں بننے والی خواتین کے لئے مشورہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔