کھانے کو روٹی اور رہنے کو چھت نہ تھی، بھوکے ۔۔ 6 گاڑیوں کے مالک بابا فوڈز کے شیف رضوان کی کامیابی کے پیچھے کون ہے؟ بتاتے ہوئے رو پڑے

مشہور شیف اور یوٹیوبر بابا فوڈز کے لذید کھانوں کی ویڈیوز لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آج ان کے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے کیونکہ انہوں نے اپنے کام میں سخت محنت کی جسکی بدولت وہ آج شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

بابا فوڈز شیف رضوان اپنے بیٹے کے ہمراہ یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جس سے ماہانہ وہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ ان کے پاس پاس پیسوں کی بہت تنگی تھی وہ صرف برگر اور سموسے کی چھوٹی سی دکان چلاتے تھے جس میں ان کا بہت مشکلات میں گزر بسر ہوتا تھا۔مگر جیسے ہی اللہ نے ہاتھ تھاما آج وہ دوسروں کا کھانا بنانا سکھا رہے ہیں بلکہ کئی ممالک جا کر پاکستانی کھانوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔

شیف رضوان نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو میں سب کچھ تفصیل سے اپنی زندگی کے سفر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اور میری اہلیہ ملتان میں برگر اور سموسے کا اسٹال لگاتے تھے اس وقت میرے بچے چھوٹے تھے۔ ملتان سے ہم ناروال آگئے جہاں ہمیں ایک سال تک کوئی کام نہیں مل سکا تھا ہم بہت پریشان تھے۔ اور جب مشکل حالات سے آپ گز رہے ہوں تو بہت سارے لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے دو بیٹے ہیں جنہوں نے شروع سے ہی میرے کام میں مدد کرنا شروع کردی تھی۔ یوٹیوب چینل بنانے کا مشورہ مجھے میرے بڑے بیٹے رامش نے دیا تھا۔ اپنے بیٹے کے کہنے پر میں نے یوٹیوب چینل بنایا اور ایک ویڈیو بطور سی وی میں نے اپ لوڈ کر دی تھی جس کا مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ میرا ذریعہ معاش بن جائے گی۔

شیف رضوان کا کہنا تھا کہ میرے مشکل وقت میں میری فیملی میرے ساتھ ثابت قدم رہی جس کی بدولت میں اس مقام تک پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ میں غریب افراد کو فی سبیل اللہ کھانا بھی کھلاتا ہوں، میں یہ کام اس لیے کرتا ہوں کہ میں نے بھی بھوک برداشت کی تھی میرے بچوں نے بھوک برداشت کی تھی اور جب اللہ نے مجھے ترقی تھی تو میں نے یہ کام شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب پر ترقی کرتے مجھے پانچ سال کا عرصہ لگا۔ مشہور شیف رضوان کے بڑے بیٹے نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے پاس ٦ گاڑیاں ہیں اور یہ سب یوٹیوب کی کمائی سے ہوا ہے۔

Chef Rizwan Interview With His Son

Discover a variety of Chef Interviews articles on our page, including topics like Chef Rizwan Interview With His Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chef Rizwan Interview With His Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By zain  |   In Chef Interviews  |   0 Comments   |   2439 Views   |   11 Sep 2023
About the Author:

zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

کھانے کو روٹی اور رہنے کو چھت نہ تھی، بھوکے ۔۔ 6 گاڑیوں کے مالک بابا فوڈز کے شیف رضوان کی کامیابی کے پیچھے کون ہے؟ بتاتے ہوئے رو پڑے

کھانے کو روٹی اور رہنے کو چھت نہ تھی، بھوکے ۔۔ 6 گاڑیوں کے مالک بابا فوڈز کے شیف رضوان کی کامیابی کے پیچھے کون ہے؟ بتاتے ہوئے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانے کو روٹی اور رہنے کو چھت نہ تھی، بھوکے ۔۔ 6 گاڑیوں کے مالک بابا فوڈز کے شیف رضوان کی کامیابی کے پیچھے کون ہے؟ بتاتے ہوئے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔