مرد بھی خوبصورت ہوسکتے ہیں.. دھوپ میں رنگ جل گیا ہے تو گھر میں یہ سستی کریمیں خود بنا کر آزمائیں

مرد اپنی جلد کے حوالے سے لاپرواہ ہوتے ہیں کیونکہ ایک تو ان کے پاس خود پر توجہ دینے کے لئے وقت نہیں ہوتا۔ جبکہ دوسری طرف انھیں زیادہ تر وقت گھر سے باہر دھول مٹی اور دھوپ میں گزارنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی جلد اور بھی خراب ہوجاتی ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتا رہے ہیں جس سے لڑکے اور مرد بھی اپنی جلد خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

چاول کا پانی

چاولوں کا پانی جلد کی رنگت نکھارنے اور مردہ خلیات صاف کرنے کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس کے لئے چاولوں کو بھگو کر صاف کرلیں۔ پھر ان چاولوں کو 3 دن کے لئے بھگو کر رکھیں اور اس پانی کو چہرہ دھونے کے لئے استعمال کریں۔ کسی ماسک میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چاول کا پانی صرف 15منٹ میں جلد صاف کردے گا۔

ٹماٹر کا رس

کوئی بھی کٹا ہوا ٹماٹر لے کر دھوپ سے آنے کے بعد چہرے ، گردن اور ہاتھ پر کچھ منٹوں تک ملیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں۔ ٹماٹر کے رس میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد سے جھریاں اور مہاسے بھی صاف کرتے ہیں۔

ہلدی

ہلدی صادیوں سے حسن کو نکھارنے کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ تھوڑی سے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر چہرے پر ماسک بنا کر لگالیں۔ 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں 3 بار کریں۔ باہر نکلنے سے پہلے سن بلاک لازمی لگائیں۔

Mard Bhi Khubsoorat Ho Saktay Hain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Mard Bhi Khubsoorat Ho Saktay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mard Bhi Khubsoorat Ho Saktay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4430 Views   |   22 Jun 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مرد بھی خوبصورت ہوسکتے ہیں.. دھوپ میں رنگ جل گیا ہے تو گھر میں یہ سستی کریمیں خود بنا کر آزمائیں

مرد بھی خوبصورت ہوسکتے ہیں.. دھوپ میں رنگ جل گیا ہے تو گھر میں یہ سستی کریمیں خود بنا کر آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرد بھی خوبصورت ہوسکتے ہیں.. دھوپ میں رنگ جل گیا ہے تو گھر میں یہ سستی کریمیں خود بنا کر آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔