صدیوں سے جسم اور ہڈیوں کے درد سے نجات کے لئے ہلدی ملا دودھ پینے کی روایت جاری ہے. دودھ میں ہلدی ملانے سے نہ صرف دودھ کی افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ جسم کو گرمائش بھی ملتی ہے جو خاص طور پر سردیوں میں فائدہ مند ہے.
اسی طرح چائے میں چٹکی بھر ہلدی یا کافی بناتے ہوئے زرا سی ہلدی ڈالنا ان مشروبات کو بھی صحت بخش بناتا ہے. اس کے علاوہ صرف پانی میں ہلدی اور دار چینی وغیرہ ڈال کر بھی قہوہ بنا کر پیا جاسکتا ہے. یہ چائے سردی کے دنوں میں آپ کے جسم کے لئے کسی دوا سے کم نہیں. ہلدی کی چائے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ آپ کے اندر سے سردی کے اثرات کو ختم کرے گی. ہلدی والی چائے کے چند فائدے ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتا رہے ہیں.
ہلدی میں کرکوپین نامی طاقتور ترین اینٹی آکسیڈینٹ کے علاوہ میگنیج، آئرن اور کاپر بھی پایا جاتا ہے اس لئے یہ غذائی اعتبار سے وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال سمجھی جاتی ہے.
ہلدی اینٹی انفلیمیٹری خواص رکھتی ہے جو دائمی سوزش والی بیماریوں کے علاوہ موسمی نزلہ کھانسی جیسی تکالیف سے بھی آپ کو محفوظ رکھتی ہے.
اگر آپ طالب علم یا دفتری کام میں مصروف رہتے ہیں تو ہلدی کا استعمال آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور توجہ مرکوز کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے.
کرکومین دماغ اور اعصابی بیماریوں میں مفید ہے اس لئے ہلدی کا قہوہ سر درد کو بھی دور کرسکتا ہے اس کے علاوہ یہ ڈپریشن، اداسی اور موڈ سوئنگز جیسے مسائل سے لڑنے کی بھی طاقت دیتا ہے.
وہ افراد جو ایکنی وغیرہ کے مسائل کا شکار ہیں ہلدی کے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ خواص سے ضرور فائدہ اٹھائیں.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Adding Turmeric In Tea And Coffee and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Adding Turmeric In Tea And Coffee to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.