ٹھہریں ! ادرک لہسن کا پیسٹ آپ کو بیمار بھی کر سکتا ہے ۔۔۔ جانیئے اس کے 5 بڑے نقصانات

ہمارے یہاں خواتین ادرک لہسن کا پیسٹ تیار کرکے فریزر میں رکھ دیتی ہیں اور جب بھی کھانا بنانا ہوتا ہے نکال کر استعمال کر لیتی ہیں چاہے پھر وہ 2 ماہ سے استعمال ہو رہا ہو، چاہے 3 ماہ سے، بس کھانا آسانی اور جلدی سے بنانے کے لئے خواتین اس آسان ٹپ کو استعمال کرلیتی ہیں۔ اس سے یقیناً ان کا وقت بھی بچ جاتا ہے اور کھانا مزیدار بن جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے یہ پیسٹ آپ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

نقصانات کیوں ؟

٭ ادرک لہسن کے پیسٹ میں دراصل سوڈیئم میٹابیسولفائٹ پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس میں سٹرک ایسڈ، سوڈیئم بینزوئیٹ اور سوڈیئم کلورائیڈ پایا جاتا ہے جو کہ ایک مدت تک تو آپ کو کوئی نقصان نہیں دیتا ہے لیکن اس کے بعد وہ آپ کو سنگین نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کون سے نقصانات ہوتے ہیں؟

٭ اس سے آپ کے جگر پر ورم پر پڑ سکتا ہے اور اس کا کوئی حتمی وقت یا مدت نہیں ہے، اگر زیادہ استعمال کریں گے تو زیادہ ورم بھی پڑ سکتا ہے۔
٭ رحم میں رسولی کی شکایت ہوسکتی ہے جس کو ریسرچ فار نیوٹریٹنٹس کے ماہرین نے بھی اپنی تحقیق میں واضح کیا ہے۔
٭ کینسر جیسے جان لیوہ مرض میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔
٭ ڈپریشن بڑھنے کے خدشات لاحق ہو جاتے ہیں جو کہ شدید ہوتے ہیں۔

استعمال کیسے کریں؟ :

ادرک لہسن کے پیسٹ کو بہت زیادہ عرصے تک نہ رکھیں 1 ماہ کے بعد تو بلکل بھی نہیں۔ اتنا پیسٹ بنائیں کہ ایک ماہ کے اندر ہی استعمال کر سکیں۔
٭ اس کے علاوہ پیسٹ کو تیار کرتے وقت اس میں آدھا چمچ ہلدی کا استعمال ضرور کریں تاکہ ہلدی اس پیسٹ کو اینٹی بائیوٹکس خصوصیات کا حامل بنا سکے۔
٭ اس کو بنانے کے بعد جب فریزر میں رکھیں تو کسی پلاسٹک کی تھیلی میں بھی رکھ لیں یہ زیادہ مناسب رہے گا۔

Lehsan Adrak Ke Paste Ko Istemal Ka Sahi Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Lehsan Adrak Ke Paste Ko Istemal Ka Sahi Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lehsan Adrak Ke Paste Ko Istemal Ka Sahi Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Noor Khan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5401 Views   |   22 Jan 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Noor Khan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Noor Khan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ٹھہریں ! ادرک لہسن کا پیسٹ آپ کو بیمار بھی کر سکتا ہے ۔۔۔ جانیئے اس کے 5 بڑے نقصانات

ٹھہریں ! ادرک لہسن کا پیسٹ آپ کو بیمار بھی کر سکتا ہے ۔۔۔ جانیئے اس کے 5 بڑے نقصانات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹھہریں ! ادرک لہسن کا پیسٹ آپ کو بیمار بھی کر سکتا ہے ۔۔۔ جانیئے اس کے 5 بڑے نقصانات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔