سردیوں میں تل کھانے کے فائدے ہی فائدے ! ضرور جانیں

ماہرین غذائیت کے مطابق تل بہت توانائی بخش غذاہے ۔ جو گوشت کے خواص رکھتی ہے درحقیقت تِل طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین غذائی ذریعہ ہیں ۔ پرانے زمانے میں پہلوان طاقت بڑھانے کے لیے تل کا استعمال کرتے تھے ۔ تل کے بیج مقوی تسلیم کیے گئے ہیں تل بے حد روغنی بیج ہے ۔

تل کی طبی افادیت :
بطور دوا تل کا استعمال بہت مفید ہے تل میں بے حد فوائد پوشیدہ ہیں تلوں کی دیگر خوبیوں میں بہتر نشوونما کرنا، حیض جاری کرنا ، اجابت لانا، پیشا ب آور ہے مثانے کو قوت دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ بواسیر جلد، اینیمیا ، پیچش ، اسہال ، اسقاط حمل ، سانس کی بیماریوں اور بالوں کے لیے مفید ہے ۔ جسم کو فربہ کرتاہے جسم کے خراب خلیوں کی تعمیر اور مرمت میں تل حیرت انگیز کرشمے دکھاتا ہے ۔ یہ سرطان ، دق سل اور خون کی کمی کا بہترین علاج ہے جسمانی اور دماغی کام کرنے والوں کے تل کا استعمال بہت ضروری ہے ۔

بواسیر کا خون بند کرنے کا بہترین علاج تل میں موجود ہے ۔ تل کو پانی کے ساتھ پیس کر ہم وزن تازہ مکھن ملا لیں ۔ پھر دوگرام آمیزے کو مغز اخروٹ ایک گرم کے ساتھ صبح و شام چند دن کھلائیں ۔

جسم کو طاقتور ، سرخ و سفید فربہ بنانے کے لیے تلوں کے برابر وزن کے مغز بادام شیریں اور تخم خشخاس کے ساتھ کوٹ کر برابر مقدار میں چینی ملا کر ایک تولے سے دو تولے تک رات کو سوتے دودھ کے ساتھ کھائیے چند ہفتوں بعد ہی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

تِل مثانے کو بھی قوت دیتا ہے اسی لئے تلوں والی ریوڑی یا گجک کھانے سے پیشاب کے جملہ امراض ختم ہوجاتے ہیں ۔

ماہواری کے درد اور ٹھیک طرح سے نہ ہونے کی شکایت میں تل کھانے چاہئیں اس کے لیے دو چائے کے چمچ تل پیس کر ایک گلاس پانی میں اُبال کرلیں یہاں تک کے پانی ایک چوتھائی رہ جائے پھر یہ پانی پی لیں یہ حیض کی بے قاعدگی درست کرنے میں مفید ثابت ہوگا ۔

تلوں کے تیل کو اگرمنہ میں دس منٹ رکھ کر کلی کرلیں اور تیل پھینک دیں تو دانت مضبوط ہوں گے ۔
دانت کے درد میں ہینگ اور کلونجی کے ساتھ تل کا تیل ملا کر گرم کرکے کلی کرنے سے آرام ملتا ہے ۔

بند ناک کھولنے کے لیے یہ نسخہ کار آمد ہے۔
پسی کالی مرچ یا پسی اجوائن گرم کو گرم تل کے تیل میں ملا کر ناک میں ڈالیں یا سونگھیں اس سے بند ناک کھل جاتی ہے ۔

صحت و تندرست کے مستقل حصول کے لیے روز صبح سویرے ایک کھانے کا چمچ کالے تل تھوڑے تھوڑے کرکے باریک چبائیں ۔ جب رس کی طرح ہوجائے تو نگل لیں ۔اس طرح پورا ایک چمچ تل ختم کرلیں اور سادہ پانی پی لیں ، تل کھانے کے تین گھنٹے بعد تک کچھ نہ کھائیں اس طرح تل کھانے سے بڑھاپا دیر سے آتا ہے صحت اچھی رہتی ہے ۔

آرائش حسن کے لیے تل کا استعمال :
تل اور تل کا تیل ہماری جلد اور بالوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ تل کا استعمال جلد کو نرم کرتاہے ان میں پایاجانے والا مادہ جلد کو تسکین دیتا ہے اور اندرونی و بیرونی پیداہونے والی خراش کو ختم کرکے سکون پہنچاتا ہے ۔

تل اور پودے اور پھول جن پر اوس پڑی ہوانہیں چہرے پر چند دن روزانہ ملنے سے چہرے کی جھائیاں اور مہاسے غائب ہوجاتے ہیں ۔

تل کا تیل بالوں کے لئے بہت مفید ہے جن لوگوں کے وقت سے پہلے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں وہ تلوں کے تیل کے استعمال سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ جن کو یہ تیل موافق آجائے ان کے بال گرنا بند ہوجائیں گے اور مضبوط بھی ہوں گے ۔

تل کے پودے کے پتے مہند ی کے پتوں کے ساتھ پیس کر بالوں میں لگانے سے بال کالے اور چمکدار ہوتے ہیں ، سفید تلوں کا تیل بالوں کی نشوونما ، دلکشی اور چمک کے لیے بہت مفید ہیں تل کے چھوٹے دانوں میں بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں ان سے ضرور فائدہ اُٹھائیں

Til Ke Fayde Hi Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Til Ke Fayde Hi Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Til Ke Fayde Hi Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16608 Views   |   29 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردیوں میں تل کھانے کے فائدے ہی فائدے ! ضرور جانیں

سردیوں میں تل کھانے کے فائدے ہی فائدے ! ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں تل کھانے کے فائدے ہی فائدے ! ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔