1 مہینے میں 10 کلو وزن کم ہوسکتا ہے مگر کیسے؟ جانیے حکیم رضا الہی کا ایسا نسخہ جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے موٹاپے کو ختم کرے

موٹاپہ وہ چیز ہے جو کئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے، یہ صرف ظاہری مسئلہ نہیں ہے جو آپ کو موٹا دکھاتا ہے بلکہ اس سے سنگین مسائل جسم میں پیدا ہوتے ہیں جیسے کہ جوڑوں میں درد، دل کے مسائل، خواتین میں بے اولادی وغیرہ۔ اسلیئے جسم کو اعتدال میں رکھنا بہت ضروری ہے، اور اسکے لیئے لوگ کافی محنت بھی کرتے ہیں۔

تو آئیے آج ہم آپ کو حکیم رضا الہٰی کا ایک ایسا نسخہ بتاتے ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے 1 مہینے میں آپ کا 5 سے 10 کلو تک وزن کم ہو سکتا ہے۔

وزن کم کرنے کا مفید نسخہ:

اس کو بنانے کیلیئے آپ کو چاہیئے؛

۔ سہاگہ بریاں 60 گرام

۔ کالی مرچ 15 گرام

۔ ایلوا 30 گرام

۔ بڑی الائچی کے دانے 25 گرام

۔ ایلوویرا جیل 2 چمچ

۔ ایک پیالی میں یہ ساری چیزیں پاؤڈر کی شکل میں لے کر ڈال دیں، اسکے بعد اس میں حسبِ ضرورت ایلوویرا جیل شامل کر کے اسے گوندھ لیں

۔ اب اس آمیزے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کرایک پلیٹ میں رکھیں اور پھر کسی ہوا دار جگہ پر رکھ کے خشک ہونے دیں

۔ خشک ہوجائے تو اسے محفوظ کرلیں اور روزانہ رات میں کھانے کے 1 سے 2 گھنٹے بعد اسکی 2 گولیاں کھا لیں

فائدے:

ان گولیوں کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف آپ کے وزن میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے ہونے والے مختلف مسائل جیسے کہ جوڑوں میں درد، سانس کا پھولنا، پیٹ کی اضافی چربی، خواتین کے اندرونی مسائل جن میں رسولی کا بننا اور موٹاپے کے باعث بے اولادی یعنی بانجھ پن وغیرہ کو دور کرنے میں فائدے مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

Hakeem Raza Elahi Weight Loss Remedy

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hakeem Raza Elahi Weight Loss Remedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hakeem Raza Elahi Weight Loss Remedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5224 Views   |   06 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

1 مہینے میں 10 کلو وزن کم ہوسکتا ہے مگر کیسے؟ جانیے حکیم رضا الہی کا ایسا نسخہ جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے موٹاپے کو ختم کرے

1 مہینے میں 10 کلو وزن کم ہوسکتا ہے مگر کیسے؟ جانیے حکیم رضا الہی کا ایسا نسخہ جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے موٹاپے کو ختم کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 1 مہینے میں 10 کلو وزن کم ہوسکتا ہے مگر کیسے؟ جانیے حکیم رضا الہی کا ایسا نسخہ جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے موٹاپے کو ختم کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔