موت کو قریب سے دیکھا، اللہ کا شکر ادا کیا ۔۔ مشہور سیاست دان نے کس وجہ سے برقع پہننا شروع کیا؟

مشہور سیاست دانوں کی زندگی میں بھی ایسا رخ ضرور آتا ہے، کہ ان کی زندگی بدل جاتی ہے، ایک ایسی ہی مشہور سیاست دان ہیں نصرت سحر عباسی، جن کی زندگی بدل گئی۔

سوشل میڈیا اکاؤںٹ پر نصرت نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نصرت سحر عباسی کے اس عمل کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے، بلکہ ان کی خواہش اور پسند سے بھی تشبیہ دی جا رہی ہے۔
نصرت اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پہلے میرے شوہر مجھے کہتے تھے کہ انھیں شرعی پردہ بہت پسند ہے اگر تم کروگی تو مجھے خوشی ہوگی۔ میرا بیٹا پانچ وقت کا

نمازی ہے وہ بھی پردے کے لئے کہتا تھا لیکن میں اسے ڈانٹ دیتی تھی لیکن جب مجھے اور میرے خاندان کو کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ نے متاثر کیا تو سب سے زیادہ بیمار میں ہوئی۔ یوں سمجھیں میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔ اسی دوران ایک رات میں سونے کے بعد اٹھی تو میری دنیا بدل چکی تھی پھر میں جہاں گئی مکمل حجاب میں گئی۔

پندرہ سال کے نوکر سے بھی پردہ کرتی ہوں

نصرت سحر عباسی نے اپنے پردے کے بارے میں یان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کا نوکر پندرہ سال کا ہے جسے وہ بیٹا کہہ کر بات کرتی ہیں لیکن چونکہ شرعی لحاظ سے وہ نامحرم ہے تو اس لئے وہ اس سے بھی مکمل پردہ کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ باورچی خانے میں نقاب لگا کر کام کرتی ہیں۔

کچھ لوگ مجھے طالبان سے ملا رہے ہیں

تنقید کے بارے میں انھوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ مجھے حجاب کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں لیکن کچھ لوگ مجھے طالبان سے بھی ملا رہے ہیں لیکن میں صرف پاکستانی ہوں اور پاکستانی ہی رہنا چاہتی ہوں۔ مردوں کے بارے میں میں انھوں نے کہا کہ عورت جو بھی لباس پہنے مرد کے لئے حکم ہے کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں۔ اسی طرح ایک سوال کہ جواب میں نصرت نے کہا کہ اسلام میں سختی نہیں ہے اس لئے میں بہو بیٹی کو ڈنڈے کی زور پر پردہ کروانے کا حق نہیں رکھتی میرا کام تربیت کرنا ہے جو میں کررہی ہوں اس کے علاوہ اسمبلی اور سیاست کرنے میں میرا انداز وہی ہوگا جو پہلے تھا۔

Mout Ko Qareeb Se Dekha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mout Ko Qareeb Se Dekha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mout Ko Qareeb Se Dekha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3559 Views   |   24 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2024)

موت کو قریب سے دیکھا، اللہ کا شکر ادا کیا ۔۔ مشہور سیاست دان نے کس وجہ سے برقع پہننا شروع کیا؟

موت کو قریب سے دیکھا، اللہ کا شکر ادا کیا ۔۔ مشہور سیاست دان نے کس وجہ سے برقع پہننا شروع کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موت کو قریب سے دیکھا، اللہ کا شکر ادا کیا ۔۔ مشہور سیاست دان نے کس وجہ سے برقع پہننا شروع کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔