46 حافظ قرآن بچوں کی ماں، جس نے بچوں کی بہترین تربیت کے انوکھے راز بتا دیے

ہمارے معاشرے میں اکثر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنے کسی ایک بچے کو ضرور حافظ قرآن بنائيں تاکہ وہ مرنے کے بعد بارگاہ خداوندی میں سرخرو ہو سکیں لیکن جن کے بچے قرآن حفظ کرتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ دنیاوی تعلیم کے مقابلے میں بچے کو قرآن حفظ کروانا آسان کام نہیں ہے-

آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتائيں گے جن کے خاندان میں 46 نہ صرف حافظ قرآن موجود ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ سب پی ایچ ڈی اسکالر بھی ہیں- ان کے خاندان میں ہر نو سال کا بچہ حافظ قرآن ہوتا ہے اور یہ بات سننے میں تو آسان لگتی ہے لیکن حقیقت میں یہ عمل ایک طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے-

جنابہ رضيہ مدنی آپا جی

جنابہ رضيہ مدنی جن کو لوگ آپا جی کے نام سے جانتے ہیں ان کے شوہر کا نام مولانا عبدالرحمن مدنی ہے جو معروف اسکالر ہیں- آپا جی کے والد عبداالرحمن کلانی معروف مفسر قرآن و کاتب قرآن ہیں جن کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کے ہاتھ کا تحریر کردہ قرآن کے نسخے کی کاپی دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کے بعد سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بطور تحفہ دیا جاتا ہے جو کہ ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے-

خاندان کے تمام بچوں کے حافظ قرآن کا سبب

آپا جی کا یہ کہنا ہے کہ ان کو اللہ نے دس بچوں سے نوازہ ہے ان کے خاندان میں بچوں کی قرآنی تعلیم کا آغاز 4 سال کی عمر سے کر دیا جاتا ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو قرآن حفظ کروانے کے دوران پندرہ سال کے عرصے میں انہوں نے بچوں کی تعلیم کے علاوہ دنیا کی کسی اور چیز کو نہیں دیکھا-

آپا جی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بچوں کو قرآن حفظ کروانے کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ ساتھ ایک ایک لفظ خود بھی حفظ کیا-

پندرہ سال کے دوران ان کی واحد چھٹی دو ہفتوں کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ ملاقات ہوا کرتی تھی اس کے علاوہ ان کے دیگر عزيز و اقارب کو جب ان سے ملنا ہوتا تھا وہ خود ان کے پاس آجاتے تھے- ان کی واحد مصروفیت بچوں کے کھانے پینے ان کے سونے جاگنے اور ان کی تربیت کا اہتمام تھا جس کے سبب ان کے دس کے دس بچے حافظ قرآن کے ساتھ ساتھ اسکالر بھی بنے-

اگلی نسل کی تربیت

بچوں کی تربیت کا سلسلہ انہوں نے اپنی ایک نسل تک ہی محدود نہ رکھا بلکہ اپنی اگلی نسل تک بھی منتقل کیا اس کے لیے انہوں نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے ایسے رشتے تلاش کیے جو کہ بہت امیر نہیں تھے بلکہ رشتے کے لیے ان کی سب سے پہلی ترجیح دین تھی-

جس کے سبب صرف ان کی نسل نہیں بلکہ حفظ قرآن کا یہ سلسلہ ان کی اگلی نسلوں تک جاری رہا اور اب ان کے خاندان میں 46 حفاظ قرآن موجود ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے کہ ان کے خاندان کا ہر بچہ 9 سال کی عمر تک حافظ ہوتا ہے-

یہاں تک کہ اب ان کی پوتی بروہ طاہر نے او لیول میں اسلامک اسٹڈیز میں دنیا بھر میں ٹاپ کیا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے خاندان کے بچے دین اور دنیا دونوں طرح کی تعلیم سے آراستہ ہیں-

آپا جی کی دینی خدمات

آپا جی سال 1989 سے لاہور میں اسلامک اسٹڈيز کے نام سے ایک دینی تعلیمی ادارہ چلا رہی ہیں جہاں پر بچیوں کو قرآن حفظ کروانے کے ساتھ ساتھ تفسیر قرآن کی تعلیم بھی دی جاتی ہے- اس کے علاوہ وہ یوٹیوب پر دینی لیکچرز کا بھی اہتمام کرتی ہیں اپنے سخت ترین شیڈول کے باوجود آپا جی وقت کی پابند ہین اور پرویز مشرف دور میں بطور ایم پی اے سیاست میں بھی حصہ لے چکی ہیں-

ماؤں کے لیے نصحیت

آپا جی کا تمام مسلمان ماؤں کے لیے جو کہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کی خواہاں ہے پیغام یہی ہے کہ بچوں کو ایک سایہ دار درخت بنانے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے-

بچوں پر کی جانے والی محنت آنے والے وقت میں پھل کی صورت میں ملتی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی تربیت کے لیے ضروری ہے کہ ماں اور باپ بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک پیج پر ہوں اور باہمی مشاورت سے فیصلے کریں-

بچوں کو سب سے زيادہ ضرورت اپنی ماں کے وقت اور توجہ کی ہوتی ہے اگر بچے کو یہ تمام چیزيں فراہم کی جائيں تو کوئی وجہ نہیں کہ بچہ دین اور دنیا دونوں جگہ کامیابی حاصل نہ کرے-

Hafiz E Quran Bachon Ki Maan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hafiz E Quran Bachon Ki Maan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hafiz E Quran Bachon Ki Maan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   2505 Views   |   22 Feb 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 January 2025)

46 حافظ قرآن بچوں کی ماں، جس نے بچوں کی بہترین تربیت کے انوکھے راز بتا دیے

46 حافظ قرآن بچوں کی ماں، جس نے بچوں کی بہترین تربیت کے انوکھے راز بتا دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 46 حافظ قرآن بچوں کی ماں، جس نے بچوں کی بہترین تربیت کے انوکھے راز بتا دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔