ویسے تو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے دودھ سب سے معاون قرار دیا جاتا ہے وہیں گاؤں کے زیادہ تر افراد دودھ کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں جس کے باعث وہ طویل عمر تک ہڈیوں کی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔
آج جس خاص جڑی بوٹی کے نسخے سے متعلق آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس کے استعمال سے ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا افراد چاہے وہ بوڑھا ہو یا جوان ان کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔
اس نسخے کو بلوچی نسخہ کہا جاتا ہے جس کا نام "ہڈ بند" ہے۔ یہ ایک ایسا نسخہ ہے جو ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے اور چوٹ کی وجہ سے ہڈیوں میں ہونے والے درد کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ سادہ نسخہ معروف حکیم رضا الہی سامنے لے کر آئیں ہیں جنہوں نے اس کو تیار کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔
انہوں نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کا طریقہ بتایا۔ حکیم رضا نے کے مطابق اس نسخے کا استعمال اُس وقت کرنا ہے جب ایکسرے کلئیر آجائے یعنی ہڈی کا جوڑ مناسبت سے لگ چکا ہو۔ ہڈی اگر صحیح طرح سے اپنی جگہ پر نہیں ہے(یعنی ٹیڑھی ہو) تو اس کے استعمال سے ہڈی ٹھیک ہوجائے گی۔
ہڈ بند ایک سفید رنگ کا پتھر ہوتا ہے جس کو کھایا بھی جاتا ہے اور بہت سے نسخوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ حکیم رضا نے بتایا کہ ہڈ بندایک چمچ کے قریب لینا ہے۔ پھر اس میں ایک چمچ قریر کا کوئلہ شامل کرنا ہے پھر اس کے بعد ایک چمچ اس میں ہلدی شامل کرنی ہے جس کے بعد ان تینوں چیزوں کو مکس کرلینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے رات کے وقت دودھ کے ساتھ ایک چوتھائی چمچ استعمال کرنا ہے۔ جہاں آپ کے درد ہوگا یہ اسے ختم کردے گا۔
حکیم رضا کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اس نسخے کے استعمال کے دوران آپ نے لسی کا ہرگز استعمال نہیں کرنا ہے اور اسے 15 دن تک دہرانا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haddiyon Ko Mazboot Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haddiyon Ko Mazboot Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.