موٹاپا اور چہرے پر بال نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس تھائیرائیڈ کا کیا علاج بتاتی ہیں؟ جو آپ کی مشکل آسان کرسکتا ہے

آج کل تھائیرائیڈ کا مرض بڑھتا جا رہا ہے خاص کر خواتین میں، جس کی ابتدائی طور پر علامات نہ معلوم ہونے کے سبب ہم مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

خواتین میں، تھائیرائیڈ کی وجہ سے 10 میں سے 3 بانجھ کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اگر آپ حاملہ ہیں اور آپ کو یہ بیماری بھی ہے تو یہ ایک ممکنہ خدشہ ہوتا ہے کہ حمل کے اندر بچے کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ 13 فیصد سے زیادہ حاملہ خواتین ہائی پو تھائیرائیڈز ازم میں مبتلا ہیں۔

تھائیرائیڈ کی علامات

اس کی سب سے عام علامت یہ ہے کہ گلے میں سوجن ہونے لگتی ہے اور وہ باقاعدہ الگ سے دکھنے لگتی ہے یہ سب سے عام علامت ہے مگر اس کی فوری تشخیص نہیں ہو پاتی ہے۔
وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔
سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے اور متواتر یہ تکلیف بڑھتی رہتی ہے۔
خواتین میں حمل کےمسائل ہوجاتے ہیں اور بعض مرتبہ اس سے بانجھ پن بھی ہو جاتا ہے۔
مسلز میں تکلیف مستقل ہونے لگتی ہے۔
آنکھیں موٹی ہو جاتی ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے کہ باہر نکل آئیں گی ان میں درد کی شکایت ہوتی ہے، بینائی متاثر ہوتی ہے۔
نوعمر بچیوں کا قد نہ بڑھنا بھی اس کی ایک خاموش علامت ہے۔
آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہاتھ ٹھنڈے رہنے لگتے ہیں۔
آواز بدلتی ہوئی اور گونجتی ہوئی محسوس ہونے لگتی ہے۔
چہرے پر بال زیادہ نکلنا

ڈاکٹر بلقیس کی گھریلو ٹپ:

سونف کی چائے کثرت سے استعمال کریں، السی کے بیج کو پیس کر دودھ کے ساتھ استعمال کریں، وزن کم کرنے والی غذائیں کھائیں، دہی کا استعمال بڑھا دیں، تخم بالنگا زیادہ کھائیں، ثابت دھنیے کا مشروب پیئیں۔

ناریل کا تیل:

ایسے میں اگر آپ صرف ناریل کے تیل میں پکے ہوئے کھانے کھائیں تو یہ آپ کے لئے بہت مناسب سمجھے جاتے ہیں۔

Dr Bilquis Thyroid Ka Kia Ilaj Batatai Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dr Bilquis Thyroid Ka Kia Ilaj Batatai Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilquis Thyroid Ka Kia Ilaj Batatai Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2550 Views   |   11 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

موٹاپا اور چہرے پر بال نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس تھائیرائیڈ کا کیا علاج بتاتی ہیں؟ جو آپ کی مشکل آسان کرسکتا ہے

موٹاپا اور چہرے پر بال نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس تھائیرائیڈ کا کیا علاج بتاتی ہیں؟ جو آپ کی مشکل آسان کرسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موٹاپا اور چہرے پر بال نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس تھائیرائیڈ کا کیا علاج بتاتی ہیں؟ جو آپ کی مشکل آسان کرسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔