دیسی گھی کے پراٹھے اور گوبی گوشت کیسے بنائیں، امریکہ میں دیسی کھانا کیسے کھایا جائے؟ اداکارہ صاحبہ نے بتایا دیا، دیکھیے

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کئی ایسی معلوماتی ویڈیوز شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں، جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہے۔ایسی ہی ایک ویڈیو اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر اداکار رینبو کی ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

مشہور پاکستانی اداکار رینبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ نے امریکہ میں پاکستانی کھانوں کا لطف اٹھایا ہے، رینبو اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو گئے اور مداحوں کو امریکہ میں دیسی کھانوں سے متعلق بتایا۔

رینبو امریکہ میں رشتے دار کے گھر موجود تھے، جہاں سے وہ یوٹیوب لائیو گئے تھے اور بتا رہے تھے کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستانی آج بھی دیسی گھی کے پراٹھے، ہری مرچ کا انڈہ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔

جبکہ رینبو نے کچن کا رخ کیا اور دکھایا کہ ان کی بھابھی کس طرح امریکی ماحول میں بھی اصلی دیسی گھی سے بنے پراٹھے بنا رہی تھیں اور ساتھ ہی ہری مرچ کا انڈہ چولہے پر پک رہا تھا۔ دراص رینبو کی بھابھی کا تعلق بھی پنجاب ہی سے ہے، تو انہیں دیسی کھانوں اور پاکستانی رنگ بخوبی پتہ ہے۔

یہی وجہ تھی کہ وہ بڑے ہی پُر لطف طریقے سے کھانے بنا رہی تھیں، پردیس میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے کہ پردیس میں رہ کر ان کے کچھ سے دیسی کھانوں کی خوشبو آ رہی ہو اور وہ دیسی گھی میں بنے پراٹھے کی خوشبو جب اسے توے پر سے ہٹایا جائے تو جو دھواں اٹھتا ہے اس کا بھی اپنا ہی مزاح ہوتا ہے، یہ پردیسی بخوبی جانتے ہیں۔

بہر حال اسی ویڈیو میں رینبو نے اپنے کزن سے اس علاقے کا بھی ذکر کیا جہاں آج بھی دیسی طور طریقے اپنائے جاتے ہیں، جہاں کھیتی باڑی ہوتی ہے، مشینوں کا بالکل بھی استعمال نہیں ہوتا، رینبو نے فورا اس علاقے جانے کی خواہش کا بھی اظہارکر دیا، جس پر کزن نے انہیں لے جانے کا ارادہ بھی ظاہر کر دیا۔

ویڈیو میں رینبو کافی حیرت زدہ تھے، کیونکہ انہیں پراٹھے کی خوشبو پاکستان کی یاد دلا رہی تھی۔ رینبو کے بھائی اور بھابھی نے اپنے گھر کو بھی اندرونی طور پر پاکستانی انداز سے سجایا ہوا ہے۔ رینبو کی خوشی کا اس وقت کوئی ٹھکانہ نہ تھا جب ان کی بھابھی نے گھر میں دیسی گھی کے پراٹھے کے ساتھ گوب گوشت ان کے سامنے رکھا۔

Desi Ghee Ke Parathy Aur Gobhi Gosht

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Desi Ghee Ke Parathy Aur Gobhi Gosht and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Desi Ghee Ke Parathy Aur Gobhi Gosht to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2019 Views   |   07 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2024)

دیسی گھی کے پراٹھے اور گوبی گوشت کیسے بنائیں، امریکہ میں دیسی کھانا کیسے کھایا جائے؟ اداکارہ صاحبہ نے بتایا دیا، دیکھیے

دیسی گھی کے پراٹھے اور گوبی گوشت کیسے بنائیں، امریکہ میں دیسی کھانا کیسے کھایا جائے؟ اداکارہ صاحبہ نے بتایا دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دیسی گھی کے پراٹھے اور گوبی گوشت کیسے بنائیں، امریکہ میں دیسی کھانا کیسے کھایا جائے؟ اداکارہ صاحبہ نے بتایا دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔