چہرہ کا حسن آنکھوں سے جھلکتا ہے اسی بنا پر اس کی خاص حفاظت کرنی چاہئے ۔ خواتین کی اکثریت آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے مسئلے سے پریشان رہتی ہیں اسی وجہ سے ان کے چہرے کا حسن ماند پڑنے لگتا ہے ۔ ان حلقوں سے نجات کے لئے کسی بھی ٹپس پر عمل کرنے سے قبل اس کی وجہ کا جاننا بہت ضروری ہے کہ اگر یہ نیند کی کمی ،پانی کا کم استعمال ،دھوپ میں زیادہ رہنا،اسٹریس یا کسی نشے کا استعمال کی بنا پر ہیں تو ان تمام باتوں پر توجہ دیں اور ان مسائل کو حل کریں ۔ آج ہم آپ کو ان حلقوں کو دور کرنے کے لئے چند آسان گھریلو ٹوٹکے بتا رہیں ہیں جن کے استعمال سے سیاہ حلقے دور ہو جائے گے اور چہرہ کا حسن لوٹ آئے گا ۔
نارنگی کا رس اور گلیسرین ساتھ ملا کر حلقوں پر لگائیں ، اس نہ صرف حلقے دور ہوجاتے ہیں بلکہ آنکھوں کے گرد کی جلدنرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتی ہے ۔
آنکھوں کے گرد بادام کا تیل لگائیں ، سیاہ حلقوں سے نجات مل جائے گی ۔
آلو اور کھیرے کے سلائس کا ٹ کر چند منٹ کے لئے فریزر میں رکھیں پھر انہیں آنکھوں پر 10سے20منٹ تک رکھیں ۔ اس کے بعد آنکھیں دھو لیں ،اس عمل کو روز دہرائیں چند ہی دنوں واضح فرق محسوس ہو گا ، یہ سیاہ حلقوں سے نجات کے لئے بہترین ٹوٹکا ہے ۔
ٹماٹر کا رس ،لیموں کا رس،چٹکی بھر ہلدی اور آٹے کی کچھ مقدار لے ایک پیسٹ سا بنالیں اب آنکھوں پر لگا کر انگلیوں کی پوروں کی مدد سے ہلکے ہلکے مساج کریں ۔ 20منٹ کے بعد دھو لیں ،کچھ ہفتوں میں نمایاں تبدیلی محسوس ہو گی ۔
ٹی بیگس جلد کو سوجن اور بے رنگ ہو نے سے بچاتے ہیں ۔ ان کو استعمال کے بعد پھینکنے کے بجائے سیاہ حلقوں کے لئے استعمال کریں ۔ رات بھر فریج میں رکھ دیں اور صبح فریج سے نکال کر آنکھوں پر 10 منٹ تک رکھیں ،اس عمل کو بھی روز دہرائیں اور اور سیاہ حلقوں سے نجات پائیں ۔
کھیرے کا رس، آلو کا رس، ایلوویراجیل اور شہد ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور آنکھوں پر لگائیں ۔ 20منٹ بعد دھولیں اسے روزانہ لگائیں چند ہی دنوں میں سیاہ حلقے دور ہو جائیں گے ۔
وٹامن ای آئل اور عرق گلاب کو ملا کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں ایک صبح جاگنے کے بعد اور دوسرا رات سونے سے قبل آنکھوں پر لگائیں اورصبح دھولیں ۔ کچھ ہی دنوں میں ان حلقوں سے نجات مل جائے گی ۔
ناریل کا تیل بھی سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں اپنی مثال آپ ہے اسے رات میں آنکھوں کے گرد لگائیں اور صبح دھولیں ۔ بہتر نتاءج کے لئے روزاستعمال کریں ۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Siyah Halkon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Siyah Halkon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
سیاہ حلقے آنکھوں کا حسن چرا لیتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے اپنائیں یہ 8بہترین ٹوٹکے
سیاہ حلقے آنکھوں کا حسن چرا لیتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے اپنائیں یہ 8بہترین ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیاہ حلقے آنکھوں کا حسن چرا لیتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے اپنائیں یہ 8بہترین ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔