بچے کی بند ناک کھولنے والی یہ چیز کیا ہے؟ جانیں چھوٹے بچوں کی نزلے سے بند ناک کھولنے کا ایسا طریقہ جس سے ہو آپ کی بڑی مشکل آسان

بچوں کی ناک اکثر بہتے بہتے جم جاتی ہے جس کے بعد انھیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچے چونکہ خود اپنی ناک نہیں صاف کرسکتے اس لئے بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ ان کی ناک اچھی طرح صاف کریں۔ آج ہم آپ کو اس کا ایک آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

بچے کی ناک کھولنے کے لئے درکار چیزیں

بچوں کی بند ناک کو کھولنے کے لئے 2 چیزوں کی ضروت ہوتی ہے۔ نیزل ڈراپس ( nasal drops) اور بلب سکر (bulb sucker) بلب سکر ایک چھوٹے پمپ کی طرح ہوتا ہے۔ اسے احتیاط سے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ چیزیں میڈیکل اسٹور میں بآسانی دستیاب ہیں اور ان کی قیمت 350 سے شروع ہوتی ہے۔

استعمال کا طریقہ

سب سے پہلے بچے کو اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ اونچا رہے۔ نیزل ڈراپ 2 یا 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں تا کہ بچے کی ناک کے اندر دوا چلی جائے۔ اس کے بعد بلب سکر کو بچے سے دور رکھ کر پیچھے سے دبائیں تا کہ اس کی ساری ہوا نکل جائے۔ پھر سکر کو دبی ہوئی حالت میں دھیرے دھیرے بچے کے اس نتھنے میں ڈالیں جس میں دوا ڈالی گئی ہے اور بلب کو ہلکے ہلکے چھوڑیں۔ اس سے بلب بچے کی ناک کا سارا میل جذب کرلے گا۔ واش بیسن یا ڈسٹ بن میں بلب سے تمام میل جھاڑ دیں۔ یہی عمل ناک کے دوسرے نتھنے میں دہرائیں۔

ضروری ہدایات

یہ عمل بچے کی طبیعت کے مطابق دن میں 1 سے 3 بار کیا جاسکتا ہے۔ بچے کی ناک کی صفائی کے لئے ہمیشہ نرم کپڑے یا روئی کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ روزانہ بلب سکر کو اسٹیریلایز ضرور کریں۔ یعنی ابلتے ہوئے پانی میں بلب سکر 10 منٹ تک ڈال دیں اور پھر خشک کریں۔

Band Naak Khone Wali Cheez

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Band Naak Khone Wali Cheez and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Band Naak Khone Wali Cheez to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3104 Views   |   31 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بچے کی بند ناک کھولنے والی یہ چیز کیا ہے؟ جانیں چھوٹے بچوں کی نزلے سے بند ناک کھولنے کا ایسا طریقہ جس سے ہو آپ کی بڑی مشکل آسان

بچے کی بند ناک کھولنے والی یہ چیز کیا ہے؟ جانیں چھوٹے بچوں کی نزلے سے بند ناک کھولنے کا ایسا طریقہ جس سے ہو آپ کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کی بند ناک کھولنے والی یہ چیز کیا ہے؟ جانیں چھوٹے بچوں کی نزلے سے بند ناک کھولنے کا ایسا طریقہ جس سے ہو آپ کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔