نانا نانی دنیا سے چلے جائیں تو گھر مکمل نہیں رہتا ۔۔ زارا نور نے نانی کی یاد میں آخری دنوں کی ویڈیو شیئر کردی

نانا نانی اور دادا دادی کا رشتہ والدین کے بعد سب سے زیادہ مخلص اور محبت بھرا رشتہ ہوتا ہے۔ یہ ہمارے والدین کے والدین ہی ہوتے ہیں جو ہمیں بے لوث محبتیں دیتے ہیں، ہمیں لاڈ پیار سے پالتے ہیں۔ ہماری ہر خواہش کو پورا کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔ ہمیں ایک اپنائیت اور محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں۔ ان رشتوں کا کوئی مول نہیں اور نہ ان کا کوئی نعم البدل ہے۔ جب دنیا کی تمام تر خوبصورت جگہوں کو چھوڑ کر نانا یا دادا جان کے پاس ان کے گھروں کو جاتے ہیں وہ لمحے وہ جگہ کسی محل سے کم معلوم نہیں ہوتی۔ مگر جب یہ دنیا سے چلے جائیں تو زندگی میں ادھورا پن آ جاتا ہے۔

زارا نور عباس کی نانی کا آج صبح سویرے انتقال ہوا تھا جس کی خبر ان کی خالہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی اور اللہ تعالیٰ سے اپنی ماں اور مرحوم بہن سنبل کی مٖگرت کیلئے التجا کی تھی۔

ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں زارا نے بتایا تھا کہ نانی کی وجہ سے ہی ان کے گھر میں مزہ آتا ہے وہ سب سے پیار، محبت اور خلوص سے ملتی ہیں، یہ اور سنبل خالہ بالکل ایک جیسی دکھتی ہیں۔

زارا نور عباس نے اپنی نانی کی کچھ تصاویر اور آخری وقتوں کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی کسی سے فون پر بات کر رہی ہیں اور پنجابی میں گانا گنگنا رہی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو پر کیپشن میں زارا نے لکھا کہ اب سب کچھ بدل گیا ہے، فی امان اللہ!

Nana Nani Dunya Se Chale Jain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nana Nani Dunya Se Chale Jain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nana Nani Dunya Se Chale Jain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2209 Views   |   30 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

نانا نانی دنیا سے چلے جائیں تو گھر مکمل نہیں رہتا ۔۔ زارا نور نے نانی کی یاد میں آخری دنوں کی ویڈیو شیئر کردی

نانا نانی دنیا سے چلے جائیں تو گھر مکمل نہیں رہتا ۔۔ زارا نور نے نانی کی یاد میں آخری دنوں کی ویڈیو شیئر کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نانا نانی دنیا سے چلے جائیں تو گھر مکمل نہیں رہتا ۔۔ زارا نور نے نانی کی یاد میں آخری دنوں کی ویڈیو شیئر کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔