دوران حمل خواتین کو اپنا خیال بہت زیادہ رکھنا پڑتا ہے، کیونکہ وہ اس دوران اکیلی نہیں ہوتیں بلکہ ان کے ساتھ ایک اور جان جڑی ہوتی ہے۔ اگر آپ وہ ٹھیک طرح سے اپنا دھیان نہ رکھیں تو ڈیلیوری کے ٹائم پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دوران حمل خواتین کو پھل اور سبزیاں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ایسے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتیں ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں خواتین کو پریگنینسی کے دوران کیا کام کرنے چاہیئں جن سے ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہیں۔
ملٹی وٹامنز کا استعمال:
وٹامنز سے خالی غذا بچے کی صحت کے لئے اچھی نہیں ہوتی اسلیئے قبل از پیدائش خواتین کو کچھ وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن میں فولک ایسڈ، کیلشیم اور آئرن شامل ہے۔ خواتین کو چاہیئے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق پریگنینسی میں وٹامنز استعمال کریں۔
اچھی نیند لینا:
دوران حمل ہارمونز کے بدلنے کی وجہ سے نیند کی روٹین میں تبدیلی آجاتی ہے، خاص طور میں حمل کے آخری مہینوں میں۔ اگر آپ کو اس دوران تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو آپ کو فوری طور پر نیند حاصل کرنی چاہیے کیونکہ حاملہ خواتین کو 8 سے 9 گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔
مچھلی کا استعمال اور روزانہ گوشت کھانے سے پرہیز:
سمندری غذا وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز،زنک، آئرن یہ سب ماں اور بچے دونوں کے لئے اہم ہیں۔ جبکہ آپ کو حمل کے دوران روزانہ گوشت کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
کیفین کا استعمال نہ کریں:
دوران حمل زیادہ کیفین کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے، کیونکہ اس سے آپ کے دل کی دھڑکن بڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کولڈ ڈرنک کے زیادہ استعمال سے بھی پرہیز کریں۔
دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں:
ایک ریسرچ کے مطابق حاملہ خواتین کو دانتوں کے ڈاکٹر سے لازمی ملنا چاہئے اور دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ اس حالت میں وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے اور وٹامن سی اور آئرن آپ کے دانتوں کے لئے مفید ہیں۔
ورزش کرنی چاہیئے:
بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ حمل کے دوران ورزش نہیں کرنی چاہیئے، جبکہ یہ ضروری ہے کیونکہ ورزش ماں اور بچے دونوں کے لئے مفید ہے۔ نیند نہ آنا، موڈ کے مسائل، ضرورت سے زیادہ وزن اور پٹھوں میں درد، آپ ورزش کی مدد سے ان مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Important Things To Do In Pregnancy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Important Things To Do In Pregnancy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.