کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک کیوں ڈالنا چاہیے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر دے

ہر گھر میں خواتین ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی کپڑے دھونے کی مشین لگاتی ہیں جس میں ہفتے بھر کے کپڑے ایک ساتھ جمع کرکے دھو دیتی ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ کپڑوں میں سرف کا استعمال بھی کم سے کم ہو اور کپڑے بھی کم وقت اور کم محنت میں دھل جائیں۔

زیادہ کپڑے ایک ساتھ دھونے سے سرف کا استعمال کم کرنے والی خواتین کے لئے سب سے شاندار ٹوٹکہ ہے کہ وہ مشین میں نمک ڈال کر کپڑے دھو لیں۔ اس سے نمک میں موجود سلفر کمپاؤنڈز سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کرتے ہیں جن سے کپڑوں میں لگی گرد اور دھول مٹی بھی جلد سے جلد نکلتی ہے اور ان کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا ہے۔

مہنگے کپڑوں کو دھونے کے لئے یہ سب سے مجرب عمل ہے کیونکہ اس سے رنگ خراب نہیں ہوتا اور سوتی کپڑوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

مشین میں نمک ڈالنے سے آپ کو قمیضوں کے کالر کو ہاتھ سے رگڑنا نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کپڑوں کی اندرونی تہہ میں جا کر ضدی داغ نکال باہر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   871 Views   |   06 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک کیوں ڈالنا چاہیے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر دے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک کیوں ڈالنا چاہیے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر دے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.