شوگر کے مریضوں کے لئے یہ اپنی بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنا ایک مشکل کام ہے ایسے میں ہر چیز بہت سوچ سمجھ کر کھانی پینی پڑتی ہے اور آپ کی غذا میں مٹھاس نہ ہو اس بات کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ باورچی خانے میں موجود ایک عام سی چیز سے آپ اپنی بلڈ شوگر لیول کو متواز رکھ سکتے ہیں۔
وہ چیز کیا ہے اور اس کا کس طرح استعمال کر کے آپ اپنی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کر سکتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
• بلڈ شوگر متوازن کرنے کے لئے بہترین نسخہ
اب آپ اپنے باورچی خانے میں موجود صرف ایک پیاز سے اپنی بلڈ شوگر لیول متوازن کر سکتے ہیں پیاز میں موجود چند خاص خصوصیات آپ کے جسم میں موجود بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔
• پیاز بلڈ شوگر لیول کو کیسے متوازن رکھتی ہے؟
متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ رنگ کی پیاز کے رس سے بلڈ شوگر لیول میں نمایاں کمی آ سکتی ہے جس سے آپ کو ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
جرنل انوائرنمنٹل ہیلتھ انسائٹس میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ 100 گرام سُرخ پیاز سے صرف 4 گھنٹوں میں بلڈ شوگر لیول میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
پیاز میں فائبر کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اور فائبر شوگر کم کرنے کے لئے بےحد مفید ثابت ہوتا ہے ساتھ ہی پیاز میں کاربز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول پیاز کے استعمال سے بڑھتا نہیں ہے آدھی کٹی ہوئی پیاز میں صرف 5.9 گرام کاربز موجود ہوتے ہیں اس لئے ماہرین شوگر لیول کو کم کرنے کے لئے پیاز کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
• بلڈ شوگر کم کرنے کے لئے پیاز کا استعمال کیسے کیا جائے؟
آپ بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے کے لئے پیاز کو براہِ راست سلاد کے طور پر کھا سکتے ہیں، مگر یاد رکھیں کہ آپ لال پیاز یا سنہری پیاز کا استعمال کریں اب دوپہر کے کھانے میں رات کے کھانے میں ساتھ ہی سینڈوچ وغیرہ میں بھی آپ پیاز کا استعمال کر سکتے ہیں۔