کسی بھی بیماری کو معمولی نہ سمجھیں، چھوٹی بیماری کے پیچھے بڑے مسائل ہو سکتے ہیں جانیے کیسے ان کے بارے میں آگاہ ہوں؟

بعض اوقات کسی بیماری کے ہوجانے کی وجہ سمجھ نہیں آتی ۔ ہمیں لگتا ہے کہ اچانک سے ہمیں اس بیماری نے کیسے گھیر لیا ۔ حالانکہ کوئی بھی بیماری مختلف طریقوں سے سگنلز دیتی رہتی ہے جنھیں ہم پہچان نہیں پاتے ۔ ہم جس آب و ہوا میں سانس لے رہے ہیں اس میں کئی اقسام کے ٹاکسنز (زہریلے ذرات) موجود ہیں ۔ اگر جسم کو ڈی ٹاکسیفائی نہ کیا جائے تو یہ ٹاکسنز صحت کے مختلف مسائل پیدا کرنے لگتے ہیں، ذیل میں بیان کی گئی چھ علامات پرغورکیجئے ۔ اگر آپ کو بھی ان میں سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو اسے نظر انداز نہ کریں بلکہ جسم کو ان ٹاکسنز سے پاک کرنے کی کوشش کریں جن کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

1۔ زبان کا رنگ تبدیل ہو جانا

زبان کا رنگ گہرا گلابی یا ہلکا سرخ ہونا چاہئے۔ زبان پر تھوک کی وجہ سے رہنے والی نمی منہ میں کسی بھی قسم کے بیکٹیریا یا انفیکشن پید اہونے سے روکتی ہے۔ زبان کے رنگ کی تبدیلی یا سوجن، وٹامنز کی کمی، خون کی گردش میں خرابی، ہائی کولیسٹرول، الرجیز اور نظام ہاضمہ کی خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔

2۔ سانس لینے میں دشواری

بعض لوگوں کی سوتے میں اچانک سانس رکنے لگتی ہے۔ ا سکی وجہ ناک بند ہونا یا سخت ورزش بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن سانس رکنا یا جلدی پھولنے کا سبب پھیپھڑوں کے سنجیدہ مسائل بھی ہوسکتے ہیں جیسے کہ استھما، نمونیا وغیرہ ۔ اس کے علاوہ دل کی بیماری کا بھی امکان ہو سکتا ہے۔

3۔ سرکا مستقل درد

مسلسل سر میں درد رہنا نہ صرف صحت بلکہ آپ کے معاشرتی تعلقات و روابط کو بھی متاثر کرتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لیے پین کلر کا حد سےزیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہے ۔اس سے ڈپریشن کے مرض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ یہ سر یا گردن کے پٹھوں میں اکڑن، سائی نس انفیکش یا مائیگرین کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔

4۔ بے خوابی

کیا آپ کی آنکھ بار بار کھل جاتی ہے یا لیٹ کر بے چینی محسوس ہوتی ہے؟ یہ کیفیت کئی امراض جیسے گردوں کے مسائل، پارکنسنس، الرجی، استھما یا ہائی ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔ جسم کو ڈی ٹاکسیفائی کرنے سے نیند کی سائیکل کو معمول پر لایا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں یوگا سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

5۔ گرمی زیادہ لگنا

اگر آپ عام طور پر زیادہ گرمی محسوس کرتے ہیں تو اس علامت کے مطابق آپکے جسم میں تیزی سے ٹاکسن میں اضافہ ہورہاہے جنھیں جسم پسینے کے ذریعے خارج کر رہا ہے ۔ ذیابیطس، مینو پاز، موٹاپے، پارکنسنس،گٹھیا اور انفیکشن وغیرہ کے مرض میں پسینہ زیادہ آتا ہے ۔

6۔ تھکن کا مسلسل احساس

کام کے دوران تھک جانا اور مسلسل تھکاوٹ محسوس کرنے میں بڑافرق ہے۔ اگر روزانہ صبح اٹھنے کے بعد فریش ہونے کے بجائے آپکو تھکن محسوس ہو تو آپکے جسم کو ڈیٹوکس کی ضرورت ہے۔ جلدی تھک جانا انیمیا اور تھائرائیڈ کی ممکنہ علامات میں سے ایک ہے ۔

Bemariyon Ko Mamooli Na Samjhain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bemariyon Ko Mamooli Na Samjhain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bemariyon Ko Mamooli Na Samjhain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2483 Views   |   25 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کسی بھی بیماری کو معمولی نہ سمجھیں، چھوٹی بیماری کے پیچھے بڑے مسائل ہو سکتے ہیں جانیے کیسے ان کے بارے میں آگاہ ہوں؟

کسی بھی بیماری کو معمولی نہ سمجھیں، چھوٹی بیماری کے پیچھے بڑے مسائل ہو سکتے ہیں جانیے کیسے ان کے بارے میں آگاہ ہوں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کسی بھی بیماری کو معمولی نہ سمجھیں، چھوٹی بیماری کے پیچھے بڑے مسائل ہو سکتے ہیں جانیے کیسے ان کے بارے میں آگاہ ہوں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔