گردے کے مریضوں کے لئے ہلدی کیوں سخت نقصان دہ ہے ۔۔ اس کی کتنی مقدار جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے؟

ہلدی کیوں؟

ہلدی ہماری ثقافت اور ہمارے کھانوں کا ایک لازمی حصہ ہے، کھانے میں رنگ اور ذائقہ شامل کرنے سے لے کر گھریلو اجزاء سے صحت بڑھانے اوردیسی رسومات کا ایک لازمی حصہ بھی ہے۔ زمانوں سے ہمیں ہلدی کے استعمال کے بے شمار صحت کے فوائد کے بارے میں بتایا جاتا رہا ہے، لیکن اگر ہم آپ کو بتائیں کہ اس اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرے مصالحے کے کچھ ایسے نقصانات بھی ہیں جو گردے اور جگر کی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں! ہلدی ایک ایسا مصا لحہ ہے جو آپ کی کسی بھی ڈش کو رونق بخشتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہلدی میں کئی قسم کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو صحت کے لئے فائدہ مند ہیں، لیکن تمام لوگوں کے لئے ہلدی فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ اسے ہضم کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ کون لوگ ہلدی کے زیادہ استعمال سے متاثر ہوسکتے ہیں یہاں ہم ہلدی کے کچھ نقصانات پر بات کریں گے۔

کیا کرکیومن نقصان دہ ہے؟

کرکیومین وہ اہم عنصر ہے جو ہلدی کو سپر فوڈ بناتا ہے۔ درد کو ٹھیک کرنے سے لے کر قوت مدافعت بڑھانے تک، انفیکشن کو دور رکھنے تک، یہ مصالحہ سب کچھ ٹھیک کر سکتا ہے۔ تاہم، اس مصالحے کا زیادہ استعمال جسم کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے۔

ہلدی گردوں کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہلدی میں موجود کرکیومین میں آکسیلیٹ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو گردے میں پتھری کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے اور اس اہم عضو کے کام میں خلل ڈال سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، کرکومین میں گرم تاثیر ہے جو اکثر اسہال، بدہضمی، اور دیگر چیزوں کے ساتھ منسلک ہوتا ہے. اس کے علاوہ ہلدی کا زیادہ استعمال خون کے پتلا ہونے کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ یہ خون کے جمنے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہاں بتایا گیا ہے کہ ہلدی کا زیادہ استعمال جگر کی صحت کو کس طرح متاثر کر سکتا ہے۔

کیا ہلدی جگر کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے؟

ہلدی میں کرکیومین کی موجودگی سوزش کو کم کرنے کے لیے اچھا بناتی ہے اور فائبرائڈز کے بڑھنے کو سست کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی کی کینسر مخالف خصوصیات اسے جگر کے لیے صحت مند بناتی ہیں، لیکن جب اسے اعتدال میں کھایا جائے. جگر کے کام کرنے کے بارے میں ایک ریسرچ کے مطابق جو نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہوئی تھی۔ ہلدی کی زیادتی عارضی سیرم انزائم کو کم کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ایک دن میں کتنی ہلدی کھانی چاہیے؟

ماہرین صحت کے مطابق ہلدی کی روزانہ مقدار 2000 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اوراس کو کم از کم تقریباً 500 ملی گرام کی صحت مند مقدار کو یقینی بنانا چاہیے۔

Gurday Ke Mareezon Ke Liye Haldi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Ke Mareezon Ke Liye Haldi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Ke Mareezon Ke Liye Haldi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2790 Views   |   06 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

گردے کے مریضوں کے لئے ہلدی کیوں سخت نقصان دہ ہے ۔۔ اس کی کتنی مقدار جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے؟

گردے کے مریضوں کے لئے ہلدی کیوں سخت نقصان دہ ہے ۔۔ اس کی کتنی مقدار جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردے کے مریضوں کے لئے ہلدی کیوں سخت نقصان دہ ہے ۔۔ اس کی کتنی مقدار جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔