وٹامن ای خوبصورتی کے لئے بہت ضروری ہے۔ یہ نہ صرف جلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ بالوں اور ناخن کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔ آج ہم آپ کو وٹامن اے کیپوسل کے استعمال کے کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن سے آپ سردیوں میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نائٹ کریم میں ملائیں
وٹامن ای کے کیپسول بازار میں یا آن لائن باآسانی دستیاب ہیں۔ سونے سے پہلے جو کریم چہرے پر لگاتی ہیں اس میں کچھ وٹامن ای کے کیپسول کھول کر ڈال دیں۔ اچھی طرح ملا کر روز استعمال کریں۔ یہ آپ کی نائٹ کریم کی افادیت کو بڑھا دے گا۔ جلد کو کولاجن عطا کر کے لچک پیدا کرے گی اور داغ دھبے صاف کرے گی۔
خشک جلد کے لئے
وٹامن ای کے 2 کیپسول لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور 2 کھانے کا چمچ دودھ ملا کر چہرے پر ماسک بنا کر لگائیں اور 20 منٹ چہرہ دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں 3 بار کرنے سے سردیوں میں چہرہ خشک ہو کر جلد پھٹنے کی شکایت نہیں ہوگی۔ یہ ماسک ہونٹوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔
جلد پھٹنے لگے تو
وٹامن ای کے کیپسول میں ناریل کا تیل ملا کر جلد پر مساج کریں۔ اس سے خشک ہو کر پھٹنے والی جلد بھی جلد سے جلد ٹھیک ہوجائے گی۔
ہونٹوں کے لئے
سردی میں ہونٹ بہت زیادہ پھٹتے ہیں تو اس کے لئے جو لپ اسٹک استعمال کرتی ہیں اسے کاٹ کر کسی شیشی میں ڈال دیں اور وٹامن ای کے کیپسول ڈال کر اچھی طرح ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔